شہباز شریف

وزیراعظم شہباز شریف کا ہنگو آپریشن میں کیپٹن حمزہ اکرم کی شہادت پر اظہارِ افسوس

Read Time:1 Minute, 4 Second

اسلام آباد، یورپ ٹوڈے: وزیراعظم محمد شہباز شریف نے خیبر پختونخوا کے ضلع ہنگو میں فتنہ الخوارج کے خلاف کامیاب آپریشن کے دوران پاک فوج کے کیپٹن حمزہ اکرم کی شہادت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

وزیراعظم آفس میڈیا ونگ کی جانب سے جاری پریس ریلیز کے مطابق وزیراعظم نے شہید کیپٹن حمزہ اکرم کی بہادری، شجاعت اور فرض شناسی کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔

وزیراعظم نے ہنگو آپریشن کے دوران بھارتی سرپرستی میں سرگرم فتنہ الخوارج سے وابستہ 7 دہشت گردوں کو ہلاک کرنے پر سیکیورٹی فورسز کو بھی خراجِ تحسین پیش کیا۔

وزیراعظم نے کہا کہ کیپٹن حمزہ اکرم شہید نے دہشت گردوں کا بہادری سے مقابلہ کرتے ہوئے جامِ شہادت نوش کیا۔ قوم اپنے بہادر سپوتوں کی قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کرے گی۔

انہوں نے اللہ تعالیٰ سے شہید کے درجات بلند کرنے اور سوگوار خاندان کو صبر و استقامت عطا کرنے کی دعا کی۔

وزیراعظم نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ ملک سے دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک فتنہ الخوارج کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی۔

انہوں نے کہا کہ ملک اور قوم کے دفاع، امن و سلامتی کے لیے مسلح افواج اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے بہادر اہلکاروں کی دی جانے والی قربانیاں ہرگز رائیگاں نہیں جائیں گی۔

Happy
Happy
0 %
Sad
Sad
0 %
Excited
Excited
0 %
Sleepy
Sleepy
0 %
Angry
Angry
0 %
Surprise
Surprise
0 %
ہنگو Previous post ہنگو میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، پاک فوج کا کیپٹن شہید، 7 دہشت گرد ہلاک