شہباز شریف

وزیراعظم شہباز شریف کا موڈیز کی جانب سے پاکستان کی کریڈٹ ریٹنگ میں بہتری پر قوم کو مبارکباد

Read Time:1 Minute, 13 Second

اسلام آباد، یورپ ٹوڈے: وزیراعظم محمد شہباز شریف نے عالمی ریٹنگ ایجنسی موڈیز کی جانب سے پاکستان کی خودمختار کریڈٹ ریٹنگ Caa1 سے بڑھا کر B3 کرنے پر قوم کو مبارکباد دی ہے۔

ایک بیان میں وزیراعظم نے پاکستان کی خودمختار کریڈٹ ریٹنگ میں بہتری کا خیرمقدم کرتے ہوئے حکومت کی اقتصادی ٹیم کی کوششوں کو سراہا۔

انہوں نے نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار، چیف آف آرمی اسٹاف و چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، وزیر خزانہ محمد اورنگزیب اور دیگر متعلقہ وزراء و حکام کی کاوشوں کو بھی خراجِ تحسین پیش کیا۔

وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان کی کریڈٹ ریٹنگ میں بہتری حکومت کی اقتصادی پالیسیوں اور اصلاحات پر عالمی اعتماد کی عکاسی کرتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بین الاقوامی مالیاتی اداروں اور ریٹنگ ایجنسیوں کی جانب سے ملکی معاشی صورتحال میں بہتری کا اعتراف خوش آئند ہے اور یہ اس بات کا واضح ثبوت ہے کہ پاکستان کی معیشت استحکام کی جانب گامزن ہے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت نے معیشت کو مستحکم کرنے کے لیے مؤثر اقدامات کیے ہیں، جبکہ اقتصادی استحکام کے لیے مسلسل کوششوں اور اصلاحات کے نتیجے میں بین الاقوامی اداروں کا پاکستان پر اعتماد بڑھ رہا ہے۔

وزیراعظم نے عزم ظاہر کیا کہ حکومت پائیدار بنیادوں پر ملکی معیشت کی تعمیر کے لیے اصلاحات کے عمل کو مزید تیز کرے گی۔

انہوں نے کہا کہ حکومت کا مقصد پاکستان کی معیشت کو مضبوط، خود کفیل اور پائیدار بنانا ہے۔

Happy
Happy
0 %
Sad
Sad
0 %
Excited
Excited
0 %
Sleepy
Sleepy
0 %
Angry
Angry
0 %
Surprise
Surprise
0 %
شہباز شریف Previous post وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان کی قومی زیتون ویلیو چین پالیسی کا باضابطہ اجرا کر دیا