شہباز شریف

پمز نرسری میں 15 نومولود کی ہلاکت، وزیراعظم کا فوری تحقیقات کا حکم

Read Time:1 Minute, 14 Second

اسلام آباد، یورپ ٹوڈے: وزیراعظم شہباز شریف نے اسلام آباد کے پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز (پمز) کی نرسری میں آتشزدگی کے نتیجے میں 15 نومولود بچوں کی ہلاکت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے واقعے کی فوری تحقیقات کا حکم دے دیا ہے۔

وزیراعظم نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ حکام کو آتشزدگی کے محرکات اور حالات کا تفصیلی جائزہ لینے کی ہدایت کی ہے۔ انہوں نے ذمہ داران کا تعین کرکے ان کے خلاف سخت سے سخت کارروائی عمل میں لانے کی بھی ہدایت کی۔

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ نومولود بچوں کے ساتھ اس نوعیت کا افسوسناک واقعہ ناقابلِ تلافی نقصان ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ غمزدہ والدین اور متاثرہ خاندانوں کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں۔

اسپتال حکام کے مطابق بدھ کی صبح آگ لگنے کے وقت نرسری میں 16 نومولود بچے موجود تھے، جن میں سے 15 جاں بحق ہوگئے جبکہ ایک بچے کو بچا لیا گیا۔ ذرائع کے مطابق ایک لیڈی ڈاکٹر نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ایک بچے کی جان بچائی۔

واقعے کے بعد اسپتال میں فائر سیفٹی انتظامات پر بھی سوالات اٹھائے گئے ہیں۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق فائر ہوزز میں کپلنگز موجود نہیں تھے، فائر پوائنٹ پر پانی دستیاب نہیں تھا جبکہ ہنگامی انخلاء کے بعض راستوں پر تالے لگے ہوئے تھے۔

وزیراعظم نے واقعے کے تمام پہلوؤں کا جائزہ لے کر حقائق سامنے لانے اور غفلت یا کوتاہی کے ذمہ دار افراد کا تعین کرنے کی ہدایت کی ہے۔

Happy
Happy
0 %
Sad
Sad
0 %
Excited
Excited
0 %
Sleepy
Sleepy
0 %
Angry
Angry
0 %
Surprise
Surprise
0 %
12 ربیع الاول Previous post صدر اور وزیراعظم کی 12 ربیع الاول پر قوم اور عالم اسلام کو مبارکباد