عاصم منیر

سوشل میڈیا پروپیگنڈے کا مقابلہ کرنے میں نوجوانوں کا مثبت کردار ناگزیر ہے، فیلڈ مارشل عاصم منیر

Read Time:1 Minute, 1 Second

اسلام آباد، یورپ ٹوڈے: فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ سوشل میڈیا پر پھیلائے جانے والے پروپیگنڈے کا مؤثر مقابلہ کرنے کے لیے نوجوانوں کا مثبت اور بامعنی کردار ناگزیر ہے، جبکہ نوجوان نسل کو اپنی سوچ اور تجزیے میں حقائق پر مبنی طرزِ عمل اپنانا چاہیے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ہارورڈ بزنس اسکول کے طلبہ کے ایک وفد نے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ملاقات کی۔

ملاقات کے دوران علاقائی اور عالمی صورتحال کے ساتھ ساتھ پاکستان کو درپیش سکیورٹی صورتحال سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اس موقع پر فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے خطے میں امن، استحکام اور خوشحالی کے فروغ کے لیے پاکستان کی جانب سے کی جانے والی کوششوں کو اجاگر کیا۔

انہوں نے کہا کہ موجودہ دور میں سوشل میڈیا پر معلومات کی تیز رفتار ترسیل کے پیش نظر نوجوانوں کے لیے ضروری ہے کہ وہ کسی بھی معلومات کو قبول کرنے سے قبل حقائق کی بنیاد پر اس کا جائزہ لیں اور ذمہ دارانہ طرزِ فکر اپنائیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ہارورڈ بزنس اسکول کے طلبہ نے پاکستان کے دورے کے دوران اپنے تجربات کو انتہائی شاندار قرار دیا۔

Happy
Happy
0 %
Sad
Sad
0 %
Excited
Excited
0 %
Sleepy
Sleepy
0 %
Angry
Angry
0 %
Surprise
Surprise
0 %
آذربائیجان Previous post آذربائیجان کے یونیسکو میں نئے مستقل مندوب نے ڈائریکٹر جنرل کو اسناد پیش کردیں
شہباز شریف Next post ٹیکس نظام میں اصلاحات مقررہ مدت میں مکمل کی جائیں، وزیراعظم شہباز شریف