کرغزستان

کرغزستان کے صدارتی محل میں وزیراعظم شہباز شریف کو گارڈ آف آنر پیش

Read Time:49 Second

بشکیک، یورپ ٹوڈے: وزیراعظم محمد شہباز شریف کو کرغزستان کے دارالحکومت بشکیک میں صدارتی محل ’’ینتیمک اوردو‘‘ آمد پر شاندار استقبالیہ اور گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔

وزیراعظم کی صدارتی محل آمد پر کرغزستان کے صدر صدر صادیر ژاپاروف نے ان کا پرتپاک استقبال کیا۔ اس موقع پر پاکستان اور کرغزستان کے قومی ترانے بجائے گئے جبکہ دونوں رہنماؤں نے سلامی کے چبوترے پر کھڑے ہو کر گارڈ آف آنر کا معائنہ کیا۔

کرغز مسلح افواج کے چاق و چوبند دستے نے وزیراعظم محمد شہباز شریف کو گارڈ آف آنر پیش کیا۔ وزیراعظم ان دنوں شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے رکن ممالک کے سربراہانِ مملکت کے اجلاس میں شرکت کے لیے بشکیک میں موجود ہیں۔

بعد ازاں وزیراعظم شہباز شریف اور صدر صادیر ژاپاروف نے اپنے اپنے وفود کا ایک دوسرے سے تعارف کرایا، جس کے بعد دونوں رہنماؤں کے درمیان ملاقات شروع ہوئی۔ ملاقات میں پاکستان اور کرغزستان کے دوطرفہ تعلقات سمیت اہم علاقائی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

Happy
Happy
0 %
Sad
Sad
0 %
Excited
Excited
0 %
Sleepy
Sleepy
0 %
Angry
Angry
0 %
Surprise
Surprise
0 %
تاجکستان Previous post تاجکستان کے سفیر یوسف شریف زادہ کو ’’برائے قابلِ قدر خدمات‘‘ تمغے سے نواز دیا گیا
شہباز شریف Next post وزیراعظم شہباز شریف کا کرغز ثقافتی ورثے کو خراجِ تحسین، صدر جاپاروف کے ہمراہ الا آرچا نیشنل پارک کا دورہ