شہباز شریف

وزیراعظم شہباز شریف کا کرغز ثقافتی ورثے کو خراجِ تحسین، صدر جاپاروف کے ہمراہ الا آرچا نیشنل پارک کا دورہ

Read Time:1 Minute, 11 Second

بشکیک، یورپ ٹوڈے: وزیراعظم محمد شہباز شریف نے بدھ کے روز کرغزستان کے ثقافتی ورثے کو سراہتے ہوئے پاکستان اور کرغزستان کے عوام کے درمیان تاریخی، ثقافتی اور برادرانہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کی اہمیت پر زور دیا۔

وزیراعظم نے کرغزستان کے صدر صدر صادیر جاپاروف کے ہمراہ دارالحکومت بشکیک میں واقع الا آرچا نیشنل پارک کا دورہ کیا، جہاں انہیں کرغز عوام کی ثقافت اور صدیوں پر محیط روایات کا قریب سے مشاہدہ کرنے کا موقع ملا۔

پارک پہنچنے پر دونوں رہنماؤں کا استقبال کیا گیا، جبکہ حکام نے وزیراعظم کو کرغزستان کے رسم و رواج اور روایتی ثقافتی اقدار کے بارے میں بریفنگ دی۔ اس موقع پر روایتی لوک رقص اور دیگر ثقافتی فنون پر مشتمل مختلف پروگرام بھی پیش کیے گئے۔

وزیراعظم شہباز شریف نے روایتی گھڑ سواری اور عقاب کے ذریعے شکار کے مظاہرے سمیت دیگر ثقافتی سرگرمیوں کا بھی مشاہدہ کیا اور کرغز عوام کی مالا مال ثقافتی روایات اور قدیم ورثے میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا۔

الا آرچا نیشنل پارک کا یہ دورہ وزیراعظم کے کرغزستان کے جاری دورے کا حصہ تھا، جس کے دوران انہوں نے صدر صادیر جاپاروف کے ساتھ دوطرفہ، علاقائی اور عالمی امور پر وسیع پیمانے پر تبادلہ خیال کیا۔

دونوں رہنماؤں کے درمیان ملاقاتوں میں پاکستان اور کرغزستان کے باہمی تعلقات کو مزید مستحکم بنانے، اقتصادی و تجارتی تعاون کے فروغ اور عوامی روابط کو وسعت دینے پر بھی خصوصی توجہ دی گئی۔

Happy
Happy
0 %
Sad
Sad
0 %
Excited
Excited
0 %
Sleepy
Sleepy
0 %
Angry
Angry
0 %
Surprise
Surprise
0 %
کرغزستان Previous post کرغزستان کے صدارتی محل میں وزیراعظم شہباز شریف کو گارڈ آف آنر پیش