بلوچستان

بلوچستان میں کامیاب آپریشن، صدر مملکت اور وزیراعظم کا سیکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین

Read Time:1 Minute, 12 Second

اسلام آباد، یورپ ٹوڈے: صدر مملکت آصف علی زرداری اور وزیراعظم محمد شہباز شریف نے بلوچستان کے اضلاع خاران اور واشک میں بھارتی سرپرستی یافتہ دہشت گردوں کے خلاف کامیاب کارروائی پر سیکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔

صدر مملکت اور وزیراعظم نے اپنے الگ الگ بیانات میں سیکیورٹی فورسز کی بروقت اور مؤثر کارروائی کو سراہتے ہوئے کہا کہ آپریشن کے دوران 11 دہشت گردوں کو ہلاک کیا گیا۔

دونوں رہنماؤں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ بھارتی سرپرستی میں سرگرم دہشت گرد عناصر کے مذموم عزائم کو ہر قیمت پر ناکام بنایا جائے گا۔

صدر آصف علی زرداری نے واشک میں دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کے دوران 2.9 ٹن دھماکا خیز مواد برآمد کرنے پر بھی سیکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ فتنہ الہندوستان کے مکمل خاتمے اور دہشت گرد نیٹ ورکس کے مکمل سدباب تک کارروائیاں جاری رکھی جائیں گی۔

وزیراعظم محمد شہباز شریف نے خاران میں سڑک بلاک کرکے ٹریفک کی روانی متاثر کرنے کی دہشت گردوں کی کوشش ناکام بنانے پر سیکیورٹی فورسز کو سراہا۔ انہوں نے واشک میں دہشت گردوں کی پناہ گاہ تباہ کرنے اور 2.9 ٹن دھماکا خیز مواد برآمد کرنے پر بھی فورسز کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔

وزیراعظم نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ فتنہ الخوارج اور دیگر دہشت گرد عناصر کے خلاف کارروائیاں پوری قوت کے ساتھ جاری رکھی جائیں گی۔

Happy
Happy
0 %
Sad
Sad
0 %
Excited
Excited
0 %
Sleepy
Sleepy
0 %
Angry
Angry
0 %
Surprise
Surprise
0 %
سیکیورٹی فورسز Previous post خاران اور واشک میں سیکیورٹی فورسز کے انٹیلیجنس بیسڈ آپریشنز، 11 دہشت گرد ہلاک
شہباز شریف Next post وزیراعظم شہباز شریف کی ’اپنا گھر اسکیم‘ کے تحت کم آمدن اور متوسط طبقے کو سستے گھروں کی فراہمی یقینی بنانے کی ہدایت