فتنۃ الخوارج

کرم میں فتنۃ الخوارج کے خلاف کامیاب کارروائی، 4 دہشت گرد ہلاک

Read Time:39 Second

پشاور، یورپ ٹوڈے: سیکیورٹی فورسز نے ضلع کرم میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن (آئی بی او) کے دوران فتنۃ الخوارج کے خلاف کامیاب کارروائی کرتے ہوئے افغان شہری عبیداللہ سعد سمیت چار دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق ہلاک ہونے والے دہشت گرد عبیداللہ سعد ولد غلام غوث صالحی کا تعلق افغانستان کے صوبہ لوگر کے گاؤں شاہ قلعہ سے تھا اور وہ فتنۃ الخوارج سے وابستہ تھا۔

ذرائع نے بتایا کہ عبیداللہ سعد پاکستان میں دہشت گردی کی متعدد کارروائیوں میں ملوث رہا تھا۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق سیکیورٹی فورسز افغانستان سے پاکستان میں داخل ہونے والے ریاست مخالف عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری رکھیں گی۔ ملک کے امن و سلامتی اور عوام کی جان و مال کے تحفظ پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔

Happy
Happy
0 %
Sad
Sad
0 %
Excited
Excited
0 %
Sleepy
Sleepy
0 %
Angry
Angry
0 %
Surprise
Surprise
0 %
شہباز شریف Previous post وزیراعظم شہباز شریف کا قائداعظم کی 78ویں برسی پر خراجِ عقیدت، قوم سے اتحاد کے ذریعے ان کا وژن مکمل کرنے کی اپیل
شہباز شریف Next post وزیراعظم شہباز شریف کا زرعی پیداوار اور برآمدات میں اضافے کے لیے وفاقی و صوبائی تعاون پر زور