اسحاق ڈار

نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی زیر صدارت پاور سیکٹر اصلاحات کمیٹی کا دوسرا اجلاس

Read Time:51 Second

اسلام آباد، یورپ ٹوڈے: نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار کی زیر صدارت وزیراعظم کی تشکیل کردہ پاور سیکٹر اصلاحات کمیٹی کا دوسرا اجلاس جمعہ کو منعقد ہوا۔

اجلاس میں جاری نجکاری کے اقدامات کے تناظر میں پاور سیکٹر کے ریگولیٹری نظام کی خودمختاری اور مؤثریت کو مزید مضبوط بنانے کے لیے مختلف اقدامات پر تفصیلی غور کیا گیا، جبکہ صارفین کے مفادات کے تحفظ کو خصوصی اہمیت دی گئی۔

اجلاس میں مختلف امور پر غور و خوض کے بعد سفارشات کے ایک مجموعے پر اتفاق کیا گیا، جس کے ساتھ کمیٹی کو تفویض کردہ کام مکمل ہوگیا۔

نائب وزیراعظم نے کمیٹی کے تمام اراکین کی فعال شرکت اور قیمتی تجاویز و معاونت کو سراہتے ہوئے ان کا شکریہ ادا کیا۔

اجلاس میں وفاقی وزیر قانون و انصاف، وفاقی وزیر برائے توانائی، وزیراعظم کے مشیر برائے نجکاری، نیشنل کوآرڈینیٹر این سی ایم سی، معاون خصوصی وزیراعظم طارق باجوہ، سیکرٹری کابینہ، سیکرٹری قانون، سیکرٹری توانائی اور متعلقہ وزارتوں و ڈویژنز کے سینئر حکام نے شرکت کی۔

Happy
Happy
0 %
Sad
Sad
0 %
Excited
Excited
0 %
Sleepy
Sleepy
0 %
Angry
Angry
0 %
Surprise
Surprise
0 %
شہباز شریف Previous post زرمبادلہ کے ذخائر 21.4 ارب ڈالر کی تاریخی سطح پر پہنچ گئے، وزیراعظم شہباز شریف کا اظہار اطمینان
شہباز شریف Next post وزیراعظم شہباز شریف کی خصوصی ریلیف اسکیم ملک بھر میں کامیابی سے نافذ، پٹرول 100 روپے فی لیٹر رعایتی نرخ پر فراہم