
سکیورٹی فورسز کی کارروائی، کچھی میں 6 دہشت گرد ہلاک
Read Time:34 Second
کوئٹہ، یورپ ٹوڈے: سکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے ضلع کچھی کے علاقے سنی میں انٹیلی جنس کی بنیاد پر کارروائی کرتے ہوئے ’’فتنۃ الہندوستان‘‘ سے وابستہ 6 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔
سکیورٹی ذرائع کے مطابق دہشت گردوں کو کواڈ کاپٹرز کے ذریعے کامیابی سے نشانہ بنایا گیا۔ کارروائی کے دوران ہلاک دہشت گردوں کے قبضے سے بڑی مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کیا گیا۔
ذرائع کے مطابق علاقے میں کلیئرنس آپریشن جاری ہے تاکہ ممکنہ طور پر موجود دیگر دہشت گردوں کا خاتمہ یقینی بنایا جا سکے۔
سکیورٹی فورسز نے ’’عزمِ استحکام‘‘ کے تحت ملک بھر سے دہشت گردی کے ناسور کے خاتمے کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔