زرداری

صدر زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف کی ملاقات، سیاسی و سکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال

Read Time:1 Minute, 17 Second

اسلام آباد، یورپ ٹوڈے: صدر مملکت آصف علی زرداری اور وزیراعظم محمد شہباز شریف کے درمیان ایوانِ صدر میں ملاقات ہوئی، جس میں ملک کی مجموعی سیاسی اور سکیورٹی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات میں نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار، وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی، وفاقی وزیر قانون و انصاف سینیٹر اعظم نذیر تارڑ، وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور سینیٹر رانا ثناء اللہ، اٹارنی جنرل پاکستان منصور عثمان اعوان، وزیراعظم کے مشیر ڈاکٹر توقیر شاہ، سینیٹر شیری رحمان، سینیٹر سلیم مانڈوی والا، سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن اور صوبائی وزیر سید ناصر حسین شاہ بھی شریک تھے۔

ملاقات کے دوران خیبر پختونخوا میں سکیورٹی کی صورتحال پر تشویش کا اظہار کیا گیا۔

قومی سلامتی کی صورتحال کا جائزہ لیتے ہوئے صدر آصف علی زرداری اور وزیراعظم محمد شہباز شریف نے دہشت گردی کے خلاف قومی عزم کو مزید مضبوط بنانے اور ملک میں امن و استحکام کے لیے تمام متعلقہ اداروں کے درمیان مؤثر تعاون یقینی بنانے کی ضرورت پر زور دیا۔

ملاقات میں فیصلہ کیا گیا کہ موجودہ سیاسی صورتحال پر بات چیت کے لیے وفاقی حکومت اور پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے نمائندوں پر مشتمل مشترکہ وفد جمعہ کو پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی قیادت سے ملاقات کرے گا۔

وفد میں وفاقی حکومت کی جانب سے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی، وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثناء اللہ اور امیر مقام جبکہ پیپلز پارٹی کی جانب سے سینیٹر شیری رحمان، سید نوید قمر اور اعجاز جاکھرانی شامل ہوں گے۔

Happy
Happy
0 %
Sad
Sad
0 %
Excited
Excited
0 %
Sleepy
Sleepy
0 %
Angry
Angry
0 %
Surprise
Surprise
0 %
سکیورٹی Previous post سکیورٹی فورسز کی کارروائی، کچھی میں 6 دہشت گرد ہلاک