شہباز شریف

وزیراعظم شہباز شریف کا پشاور میں اسکول کی چھت گرنے کے واقعے پر اظہارِ افسوس، مکمل رپورٹ طلب

Read Time:54 Second

اسلام آباد، 15 اکتوبر (اے پی پی): وزیراعظم محمد شہباز شریف نے جمعرات کو پشاور میں اسکول کی چھت گرنے کے المناک واقعے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے واقعے کی مکمل رپورٹ طلب کر لی۔

وزیراعظم آفس سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم نے خیبر پختونخوا کے گورنر کو ٹیلی فون کیا اور ان سے واقعے کے حوالے سے تفصیلی گفتگو کی۔

وزیراعظم نے جاں بحق افراد کے اہل خانہ سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیا۔

انہوں نے ہدایت کی کہ زخمیوں کو بہترین ممکنہ طبی سہولیات فراہم کی جائیں اور متاثرہ خاندانوں کی ہر ممکن مدد اور معاونت یقینی بنائی جائے۔

اس موقع پر گورنر خیبر پختونخوا نے وزیراعظم کو واقعے کی تفصیلات سے آگاہ کیا۔ انہوں نے بتایا کہ اسکول کے مالک کو گرفتار کر لیا گیا ہے جبکہ واقعے کی تحقیقات بھی شروع کر دی گئی ہیں۔

وزیراعظم نے ہدایت کی کہ واقعے کے تمام پہلوؤں کا تفصیلی جائزہ لیا جائے اور ذمہ داران کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی یقینی بنائی جائے۔

Happy
Happy
0 %
Sad
Sad
0 %
Excited
Excited
0 %
Sleepy
Sleepy
0 %
Angry
Angry
0 %
Surprise
Surprise
0 %
پشاور Previous post پشاور میں نجی اسکول کی چھت گرنے سے 34 بچوں سمیت 35 افراد جاں بحق