پشاور

روسی سفارت خانے کا پشاور میں اسکول کی چھت گرنے کے واقعے پر اظہارِ افسوس

Read Time:40 Second

اسلام آباد، یورپ ٹوڈے: پاکستان میں روسی فیڈریشن کے سفارت خانے نے پشاور میں اسکول کی چھت گرنے کے المناک واقعے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

روسی سفارت خانے کی جانب سے جاری بیان میں جاں بحق افراد کے اہل خانہ سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیا گیا، جبکہ حادثے میں زخمی ہونے والے افراد کی جلد اور مکمل صحت یابی کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار بھی کیا گیا۔

سفارت خانے نے امید ظاہر کی کہ اس المناک سانحے کے بعد پیدا ہونے والی صورت حال سے نمٹنے کے لیے فوری اقدامات کیے جائیں گے۔

بیان میں متاثرہ خاندانوں کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے کہا گیا کہ اس مشکل وقت میں ان کے دکھ اور غم میں شریک ہیں۔

Happy
Happy
0 %
Sad
Sad
0 %
Excited
Excited
0 %
Sleepy
Sleepy
0 %
Angry
Angry
0 %
Surprise
Surprise
0 %
پشاور Previous post پشاور میں نجی اسکول کی چھت گرنے سے 34 بچوں سمیت 35 افراد جاں بحق
شہباز شریف Next post وزیراعظم شہباز شریف کا پشاور میں اسکول کی چھت گرنے کے واقعے پر اظہارِ افسوس، مکمل رپورٹ طلب