شاداب خان

تین ملکی ون ڈے ٹورنامنٹ: انگلینڈ کے خلاف شاندار فتح، چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کی گراؤنڈ آمد، حارث رؤف اور شاداب خان کو خراجِ تحسین

Read Time:41 Second

لاہور، یورپ ٹوڈے: پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین محسن نقوی تین ملکی ون ڈے ٹورنامنٹ میں انگلینڈ کے خلاف قومی ٹیم کی غیر معمولی کامیابی کے بعد میچ کے ہیروز سے ملاقات کے لیے خصوصی طور پر گراؤنڈ پہنچے۔

اس موقع پر وفاقی وزرا عطا اللہ تارڑ اور عون چوہدری بھی چیئرمین پی سی بی کے ہمراہ تھے۔ محسن نقوی نے فتح میں کلیدی کردار ادا کرنے والے فاسٹ باؤلر حارث رؤف اور آل راؤنڈر شاداب خان سے باری باری بغل گیر ہو کر ملاقات کی اور دونوں کھلاڑیوں کو شاندار کارکردگی پر گرم جوشی سے مبارکباد دیتے ہوئے ان کی بھرپور حوصلہ افزائی کی۔

وفاقی وزرا عطا اللہ تارڑ اور عون چوہدری نے بھی گراؤنڈ میں فتح کے ہیروز سے ملاقات کی اور انہیں اس یادگار کامیابی پر مبارکباد پیش کی۔

Happy
Happy
0 %
Sad
Sad
0 %
Excited
Excited
0 %
Sleepy
Sleepy
0 %
Angry
Angry
0 %
Surprise
Surprise
0 %
ویتنام Previous post ویتنام کے نائب وزیراعظم کا ہنوئی نیشنل یونیورسٹی میں سائنسی تحقیق، ٹیکنالوجی اور جدت کے فروغ پر زور
توشہ خانہ Next post توشہ خانہ کے نئے قواعد 2026ء: 300 ڈالر تک کے تحائف قیمت ادا کر کے رکھنے کا راستہ بند، قیمتی اور حساس تحائف کو نیلامی سے استثنیٰ کا اختیار کمیٹی کے سپرد