
تین ملکی ون ڈے ٹورنامنٹ: انگلینڈ کے خلاف شاندار فتح، چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کی گراؤنڈ آمد، حارث رؤف اور شاداب خان کو خراجِ تحسین
Read Time:41 Second
لاہور، یورپ ٹوڈے: پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین محسن نقوی تین ملکی ون ڈے ٹورنامنٹ میں انگلینڈ کے خلاف قومی ٹیم کی غیر معمولی کامیابی کے بعد میچ کے ہیروز سے ملاقات کے لیے خصوصی طور پر گراؤنڈ پہنچے۔
اس موقع پر وفاقی وزرا عطا اللہ تارڑ اور عون چوہدری بھی چیئرمین پی سی بی کے ہمراہ تھے۔ محسن نقوی نے فتح میں کلیدی کردار ادا کرنے والے فاسٹ باؤلر حارث رؤف اور آل راؤنڈر شاداب خان سے باری باری بغل گیر ہو کر ملاقات کی اور دونوں کھلاڑیوں کو شاندار کارکردگی پر گرم جوشی سے مبارکباد دیتے ہوئے ان کی بھرپور حوصلہ افزائی کی۔
وفاقی وزرا عطا اللہ تارڑ اور عون چوہدری نے بھی گراؤنڈ میں فتح کے ہیروز سے ملاقات کی اور انہیں اس یادگار کامیابی پر مبارکباد پیش کی۔