انا پرست ہے مجھ کو کہاں منائے گا

Read Time:23 Second

انا پرست ہے مجھ کو کہاں منائے گا
وہ اپنے ہاتھ سے اک دن مجھے گنوائے گا

زمانہ فرصت_ یاد آوری کہاں دے گا
بہل ہی جائے گا آخر تجھے بھلائے گا

ہمارا لہجہ بہت تلخ ہے یہی سچ ہے
پیا ہے زہر اثر کچھ تو اس کا آئے گا

بہت ہی سوز ہے آنکھوں میں کرب باتوں میں
سبب نہ جاننا تجھ کو بہت رلائے گا

ہمارا ساتھ بھلے مختصر رہا لیکن
میں کتنا خاص تھا یہ وقت ہی بتائے گا

Happy
Happy
0 %
Sad
Sad
0 %
Excited
Excited
0 %
Sleepy
Sleepy
0 %
Angry
Angry
0 %
Surprise
Surprise
0 %
شہباز شریف Previous post وزیرِ اعظم شہباز شریف کا صنعت و برآمدات کے لیے بڑے ریلیف پیکیج کا اعلان، بجلی نرخوں اور ایکسپورٹ ری فنانس ریٹ میں نمایاں کمی
Next post منقبت در شان حضرت علی کرم اللہ وجہہ