اقتصادی

اقتصادی رابطہ کمیٹی کی رکنیت میں توسیع اور اسپیشل اکنامک زونز ترمیمی بل 2026 کی منظوری

Read Time:36 Second

اسلام آباد، یورپ ٹوڈے: کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) کے ارکان کی تعداد میں اضافے کی منظوری دے دی گئی ہے۔

وزیرِ اعظم شہباز شریف کی جانب سے دی گئی منظوری کے بعد اقتصادی رابطہ کمیٹی کی رکنیت میں توسیع عمل میں لائی گئی۔ اس فیصلے کے تحت وفاقی وزیرِ تعلیم ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کو بھی ای سی سی کا رکن شامل کر لیا گیا ہے۔

دوسری جانب اسپیشل اکنامک زونز (ترمیمی) بل 2026ء کی بھی منظوری دے دی گئی ہے۔

صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے وزیرِ اعظم شہباز شریف کی ایڈوائس پر مذکورہ ترمیمی بل کی منظوری دی، جس کے بعد اس کی قانونی حیثیت باضابطہ طور پر نافذ العمل ہو گئی ہے۔

Happy
Happy
0 %
Sad
Sad
0 %
Excited
Excited
0 %
Sleepy
Sleepy
0 %
Angry
Angry
0 %
Surprise
Surprise
0 %
کانفرنس Previous post دوشنبے میں پانی سے متعلق عالمی کانفرنس 25 مئی سے شروع ہوگی، تاجک وزیر خارجہ کی عالمی برادری سے شرکت کی اپیل
علییف Next post صدر الہام علییف کی ہدایت پر “گریٹ ریٹرن” پروگرام کا نیا مرحلہ، جبرائیل کے شکر بیلی گاؤں میں 39 خاندانوں کی آبادکاری مکمل