آبنائے ہرمز

چین کا پاکستان سے آبنائے ہرمز سے متعلق ثالثی کوششیں تیز کرنے کا مطالبہ

Read Time:1 Minute, 12 Second

بیجنگ، یورپ ٹوڈے: چینی وزیر خارجہ وانگ یی نے پاکستان پر زور دیا ہے کہ وہ خطے میں کشیدگی کم کرنے اور آبنائے ہرمز کھولنے سے متعلق معاملات کے حل کے لیے اپنی ثالثی کوششوں کو مزید تیز کرے۔

چینی وزیر خارجہ نے نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار سے ٹیلیفونک گفتگو کے دوران کہا کہ چین پاکستان کی سفارتی اور ثالثی کوششوں کی مسلسل حمایت جاری رکھے گا۔

دوسری جانب امریکی نائب صدر جے ڈی وینس نے کہا ہے کہ ان کے خیال میں ایران کے ساتھ مذاکرات میں پیش رفت ہو رہی ہے، تاہم خطے میں کشیدگی بدستور برقرار ہے۔

ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی نے امریکا کے “دھمکی آمیز اور اشتعال انگیز” بیانات کو جنگ کے خاتمے اور ممکنہ معاہدے کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ قرار دیا ہے۔ انہوں نے کویت میں زیر حراست چار ایرانی شہریوں کی فوری رہائی کا مطالبہ بھی کیا۔

ادھر ایرانی نائب وزیر خارجہ کاظم غریب آبادی نے واضح کیا کہ دھمکیوں اور دباؤ کے ذریعے کروائے گئے معاہدوں سے حقیقی امن قائم نہیں ہو سکتا۔

ایرانی رکن پارلیمان کامران غضنفری نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکا اور اسرائیل ایران کے خلاف بڑے پیمانے پر عسکری کارروائی کی تیاری کر رہے ہیں۔

اس کے علاوہ ایرانی فوج کے ترجمان بریگیڈیئر جنرل محمد اکرمی نے کہا ہے کہ ایرانی افواج امریکی ہتھیاروں کو آبنائے ہرمز سے گزر کر خطے میں موجود فوجی اڈوں تک پہنچنے نہیں دیں گی۔

Happy
Happy
0 %
Sad
Sad
0 %
Excited
Excited
0 %
Sleepy
Sleepy
0 %
Angry
Angry
0 %
Surprise
Surprise
0 %
زرداری Previous post صدر مملکت آصف علی زرداری کی زیرِ صدارت سول اعزازات کی پروقار تقریب، نمایاں شخصیات کو اعزازات سے نوازا گیا
فن لینڈ Next post فن لینڈ میں اسرائیلی دفاعی کمپنیوں کے سب سے بڑے وفد کا دورہ مکمل، دفاعی تعاون بڑھانے پر زور