راولپنڈی

قاضی عارف حسین انجم کی یاد میں حلقۂ اربابِ ذوق راولپنڈی کے زیرِ اہتمام تعزیتی اجلاس منعقد

راولپنڈی،یورپ ٹوڈے: حلقۂ اربابِ ذوق (راولپنڈی) کے زیرِ اہتمام، پنجاب آرٹس کونسل راولپنڈی کے اشتراک سے سابق سیکرٹری حلقۂ اربابِ ذوق (راولپنڈی)، معروف قانون دان، محقق اور ادیب قاضی عارف حسین انجم کی یاد میں ایک تعزیتی اجلاس 8 فروری 2026 کی شام منعقد ہوا۔ اجلاس کی صدارت ممتاز ادیب و دانشور قیوم طاہر نے کی۔

اجلاس میں قاضی عارف حسین انجم کی علمی، ادبی اور سماجی خدمات کو خراجِ عقیدت پیش کیا گیا۔ اس موقع پر قیوم طاہر، ایم اقبال کوکب (ایڈووکیٹ)، نعیم اختر قریشی اور علی اصغر ثمر نے اظہارِ خیال کیا، جبکہ مرحوم کے صاحبزادوں قاضی عثمان حسین انجم (سینیئر صحافی و کالمسٹ) اور قاضی نعمان عارف نے اپنے تاثرات پیش کیے۔ سید جمال زیدی نے قاضی عارف حسین انجم سے متعلق تعزیتی کالم پڑھ کر سنایا۔

اجلاس کی میزبانی کے فرائض حلقۂ اربابِ ذوق راولپنڈی کے سیکرٹری احمد رضا راجا نے انجام دیے۔ تعزیتی ریفرنس میں ادبی، صحافتی اور سماجی حلقوں سے تعلق رکھنے والے کثیر احباب نے شرکت کی، جن میں قیوم طاہر، ایم اقبال کوکب، علی اصغر ثمر، نعیم اکرم قریشی، قاضی عثمان عارف، قاضی نعمان عارف، سید جمال زیدی، شفیق ساحل، ڈاکٹر اظہرالدین نیازی، ناصر علی ناصر، طارق منظور، ریاض اعوان زادہ، ملک صفدر اعوان (ایڈووکیٹ)، محمد قاسم علی، محمد صلاح الدین، مریم آفتاب، مسز فرزانہ انجم، اِرم عثمان، محترمہ فرح، محمد ظفر اقبال، محمد حانیال، محمد عمار، قاضی مومن، صداقت طاہر، فراز امتیاز، شہلان نصیب، راحت احمد خان، اقدس ہاشمی، ساجد حسین، تاجدار ہاشمی، رحمان مضطر، ظاہر شاہ ظاہر، محمد صدیق (ایڈووکیٹ)، ڈاکٹر باقر وسیم، عامر ڈھڈی، عمران منصب خان، سردار الیاس، امجد حسین، خورشید احمد اور احمد رضا راجا شامل تھے۔

شرکاء نے قاضی عارف حسین انجم کی علمی وراثت کو سراہتے ہوئے ان کی ادبی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھنے کے عزم کا اظہار کیا۔

Previous post بالیدگی
آذربائیجان Next post آذربائیجان کے قومی تاریخی میوزیم میں بیسویں صدی کے ممتاز ترکالوجسٹ علما کے لیے خصوصی نمائش مئی میں منعقد ہوگی