
ملک بھر میں ہندو برادری آج دیوالی کا تہوار روایتی جوش و خروش سے منا رہی ہے، وزیراعظم کی مبارکباد
Read Time:38 Second
اسلام آباد، ، یورپ ٹوڈے: ملک بھر میں ہندو برادری آج روشنیوں کا تہوار دیوالی روایتی انداز اور جوش و جذبے کے ساتھ منا رہی ہے۔
وزیراعظم شہباز شریف کا پیغام
وزیراعظم محمد شہباز شریف نے ہندو برادری کو دیوالی کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ دعا ہے روشنیوں کا یہ تہوار آپ سب کے لیے امن، صحت، خوشیوں اور خوشحالی کا پیغام لے کر آئے۔
ہندو برادری کا جوش و جذبہ
ہندو کمیونٹی کا کہنا ہے کہ دیوالی روشنیوں کا تہوار ہے اور وہ اپنا یہ تہوار پورے جوش و جذبے کے ساتھ منا رہے ہیں۔ دیوالی کے موقع پر ملک کے مختلف شہروں میں مندروں اور گھروں کو چراغوں اور برقی قمقموں سے سجایا جاتا ہے، جبکہ خصوصی پوجا اور تقریبات کا اہتمام کیا جاتا ہے۔