آپریشن

آپریشن شعبان میں مزید آٹھ خوارج دہشت گرد ہلاک، مجموعی تعداد 79 ہوگئی

Read Time:1 Minute, 6 Second

کوئٹہ، یورپ ٹوڈے: سیکیورٹی فورسز نے منگی ڈیم پولیس اسٹیشن پر دہشت گرد حملے کے بعد جاری مشترکہ آپریشن شعبان کے دوران مزید آٹھ خوارج دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا ہے، جس کے بعد اس آپریشن میں مارے جانے والے دہشت گردوں کی مجموعی تعداد 79 ہو گئی ہے۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق پاکستان آرمی، فرنٹیئر کور (ایف سی) اور بلوچستان پولیس کی جانب سے مشترکہ طور پر دہشت گردوں کے خلاف مربوط فضائی اور زمینی کارروائیاں جاری ہیں، جن کے نتیجے میں دہشت گردوں کو بھاری نقصان پہنچ رہا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ علاقے میں فتنہ الخوارج سے تعلق رکھنے والے دہشت گردوں کے خلاف مؤثر کارروائیاں کی جا رہی ہیں۔ مسلسل آپریشن کے باعث دہشت گرد اپنے ٹھکانے چھوڑ کر فرار ہونے پر مجبور ہو گئے ہیں، جبکہ ان کے خفیہ ٹھکانوں سے بھاری مقدار میں اسلحہ، گولہ بارود اور دیگر جنگی سامان بھی برآمد کیا گیا ہے۔

سیکیورٹی ذرائع نے مزید بتایا کہ 5 جولائی سے اب تک آپریشن شعبان اور دیگر انٹیلی جنس بنیادوں پر کیے گئے آپریشنز (آئی بی اوز) کے دوران مجموعی طور پر 117 دہشت گرد ہلاک کیے جا چکے ہیں۔

ذرائع کے مطابق بلوچستان بھر میں جاری آپریشن شعبان اس وقت تک جاری رہے گا جب تک آخری دہشت گرد کا مکمل خاتمہ نہیں کر دیا جاتا۔

Happy
Happy
0 %
Sad
Sad
0 %
Excited
Excited
0 %
Sleepy
Sleepy
0 %
Angry
Angry
0 %
Surprise
Surprise
0 %
شہباز شریف Previous post قطر کے سابق امیر شیخ حمد بن خلیفہ آل ثانی کے انتقال پر پاکستان میں پیر کو قومی یومِ سوگ کا اعلان
تبون Next post صدر عبدالمجید تبون کی تمام سرکاری اداروں کو ایک ماہ میں نیشنل ڈیٹا سینٹر سے منسلک ہونے کی ہدایت