
یورپ کو دفاعی طور پر خودمختار بننا ہوگا، میونخ سکیورٹی کانفرنس میں اُرسولا فان ڈیر لیین کا خطاب
میونخ، یورپ ٹوڈے: اُرسولا فان ڈیر لیین کا خطاب نے ہفتہ کے روز میونخ سکیورٹی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ یورپ کو دفاعی میدان میں مزید خودمختار بننا ہوگا، کیونکہ حالیہ برسوں میں دفاعی اخراجات میں نمایاں اضافہ کیا گیا ہے اور موجودہ عالمی حالات نئے تقاضے سامنے لا رہے ہیں۔
اپنے خطاب میں انہوں نے کہا کہ یورپ کی سلامتی کے حوالے سے امریکا کے عزم پر پائی جانے والی غیر یقینی صورتحال، روس کی جانب سے یوکرین پر حملے اور یورپ کے خلاف جاری ہائبرڈ خطرات نے خطے کو اپنی دفاعی صلاحیتوں پر ازسرِ نو غور کرنے پر مجبور کر دیا ہے۔
اُرسولا فان ڈیر لیین نے زور دیا کہ یورپی ممالک کو عسکری شعبے میں زیادہ ہم آہنگی اور خود انحصاری کی ضرورت ہے، تاکہ وہ بیرونی دباؤ یا بدلتی عالمی ترجیحات کے تناظر میں اپنی سلامتی کو مؤثر انداز میں یقینی بنا سکیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ یورپ کے پاس مضبوط معاشی اور دفاعی بنیاد موجود ہے، تاہم اس صلاحیت کو مربوط حکمتِ عملی کے تحت استعمال کرنے کی ضرورت ہے تاکہ خطے میں استحکام اور تحفظ کو یقینی بنایا جا سکے۔