
وفاقی کانسٹیبلری کے 200 اہلکار سعودی عرب میں تربیت حاصل کریں گے، وزارت داخلہ
Read Time:42 Second
اسلام آباد، یورپ ٹوڈے: وفاقی کانسٹیبلری کی اسپیشل ڈپلومیٹک پروٹیکشن یونٹ کے 200 اہلکار سعودی عرب میں اعلیٰ پیشہ ورانہ تربیت حاصل کریں گے۔ وزارت داخلہ کے مطابق یہ فیصلہ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی اور ان کے سعودی ہم منصب شہزادہ عبدالعزیز بن سعود کے مابین ہونے والی ایک اہم ملاقات میں کیا گیا۔
سوشل میڈیا پلیٹ فارم ‘ایکس’ (سابقہ ٹوئٹر) پر جاری کردہ ایک بیان میں وزارت داخلہ نے بتایا کہ ملاقات کے دوران دونوں وزرائے داخلہ نے ایک دوسرے کو عید الاضحیٰ کی مبارکباد پیش کی اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔
وزارت داخلہ نے مزید بتایا کہ سعودی وزیر داخلہ نے اپنے پاکستانی ہم منصب محسن نقوی کو حج کی سعادت حاصل کرنے پر مبارکباد بھی پیش کی اور دونوں ممالک کے مابین سیکیورٹی تعاون کو مزید فروغ دینے کے عزم کا اعادہ کیا۔