ایف آئی اے

وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کا ملک بھر میں فنانشل ایکشن ٹاسک فورس ڈیسک قائم کرنے کا فیصلہ

Read Time:1 Minute, 15 Second

اسلام آباد، یورپ ٹوڈے: وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے ملک بھر میں فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (FATF) سے متعلق خصوصی ڈیسک قائم کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے اور اس حوالے سے باقاعدہ حکم نامہ بھی جاری کر دیا گیا ہے۔

ڈی جی ایف آئی اے کی جانب سے جاری کردہ حکم نامے کے مطابق تمام ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرلز اور زونل ڈائریکٹرز کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اپنے اپنے دائرہ کار میں FATF ڈیسک کے قیام کو فوری طور پر یقینی بنائیں۔

ایف آئی اے کے مطابق ان ڈیسکوں کے ذریعے FATF کی جانب سے پاکستان کو دیے گئے چھ مختلف ایکشن ٹاسکس سے متعلق تمام ضروری تفصیلات اکٹھی کی جائیں گی، جنہیں رواں سال کی آخری سہ ماہی میں متوقع باہمی جائزہ (میوچل ایویلیوایشن) کے دوران پیش کیا جائے گا۔

حکم نامے میں مزید کہا گیا ہے کہ تمام ونگز اور زونز کو FATF کے ٹاسکس پر مکمل عملدرآمد یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے۔ اس سلسلے میں نامزد فوکل پرسنز کو یہ ذمہ داری دی گئی ہے کہ وہ جاری احکامات پر سات روز کے اندر عملدرآمد کو یقینی بنائیں اور اس کی رپورٹ ڈائریکٹر جنرل ایف آئی اے کو پیش کریں۔

مزید برآں، FATF ڈیسک کے لیے سات ٹی او آرز پر مشتمل پروفارما بھی حکم نامے کے ساتھ منسلک کیا گیا ہے۔ ہدایت کی گئی ہے کہ FATF کے دیے گئے تمام اہداف پر ایف آئی اے سمیت دیگر قانون نافذ کرنے والے ادارے لازمی عملدرآمد کو یقینی بنائیں۔

Happy
Happy
0 %
Sad
Sad
0 %
Excited
Excited
0 %
Sleepy
Sleepy
0 %
Angry
Angry
0 %
Surprise
Surprise
0 %
Previous post کبھی اے حقیقت منتظر نظر آ لباس مجاز میں
نِفٹیسفیئر انسٹی ٹیوٹ آف آرٹس اینڈ ڈیزائن کی “رِدم آف فریڈم” امریکی یومِ آزادی کی تقریب میں اسلام آباد میں پیش Next post نِفٹیسفیئر انسٹی ٹیوٹ آف آرٹس اینڈ ڈیزائن کی “رِدم آف فریڈم” امریکی یومِ آزادی کی تقریب میں اسلام آباد میں پیش