
اسحاق ڈار کی استنبول میں اسٹرٹیجک سیاسی و دفاعی کمیٹی کے افتتاحی اجلاس میں شرکت
Read Time:43 Second
اسلام آباد، یورپ ٹوڈے: نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے پیر کو ترکیہ کے شہر استنبول میں مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کے تحت قائم اسٹرٹیجک سیاسی و دفاعی کمیٹی کے پہلے اجلاس میں شرکت کی۔
نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ نے اجلاس میں وزیر دفاع خواجہ محمد آصف اور چیف آف ڈیفنس فورسز و چیف آف آرمی اسٹاف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کے ہمراہ شرکت کی، جبکہ ترکیہ اور سعودی عرب کے متعلقہ وزرائے خارجہ و دفاع اور اعلیٰ عسکری حکام بھی اجلاس میں موجود تھے۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق اس اجلاس کا انعقاد مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کے تحت قائم اسٹرٹیجک سیاسی و دفاعی کمیٹی کے پلیٹ فارم پر کیا گیا۔
کمیٹی کا افتتاحی اجلاس پاکستان، ترکیہ اور سعودی عرب کے درمیان سیاسی، دفاعی اور اسٹرٹیجک تعاون کو مزید مستحکم کرنے کی مشترکہ کوششوں کا حصہ ہے۔