امریکہ

جے ڈی وینس ایران اور امریکہ کے درمیان جاری مذاکرات میں شرکت کے لیے سوئٹزرلینڈ پہنچ گئے

Read Time:39 Second

سوئٹزرلینڈ، یورپ ٹوڈے: امریکہ کے نائب صدر جے ڈی وینس ایران اور امریکہ کے درمیان جاری مذاکرات میں شرکت کے لیے سوئٹزرلینڈ پہنچ گئے ہیں۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق ایران اور امریکا کے درمیان مذاکرات کا اگلا دور آج سوئٹزرلینڈ میں منعقد ہوگا، جس میں اہم سفارتی امور پر پیش رفت متوقع ہے۔

نائب صدر جے ڈی وینس نے کہا ہے کہ ان کا سوئٹزرلینڈ میں ایک سے دو روز تک قیام کا امکان ہے۔ ان کے مطابق اس دورے کا بنیادی مقصد جوہری مسئلے پر پیش رفت حاصل کرنا اور لبنان میں جنگ بندی کے معاملے کو آگے بڑھانا ہے۔

واضح رہے کہ یہ مذاکرات خطے میں کشیدگی میں کمی اور اہم بین الاقوامی تنازعات کے حل کے لیے ایک اہم سفارتی کوشش قرار دیے جا رہے ہیں۔

Happy
Happy
0 %
Sad
Sad
0 %
Excited
Excited
0 %
Sleepy
Sleepy
0 %
Angry
Angry
0 %
Surprise
Surprise
0 %
مہاجرین Previous post عالمی یومِ مہاجرین پر آذربائیجان کی یکجہتی کا اظہار، جبری بے دخلی کے متاثرین کے لیے عالمی حمایت کی اپیل
شہباز شریف Next post وزیراعظم شہباز شریف کی زیورخ آمد، برن اسٹاک میں اسلام آباد مفاہمتی یادداشت پر اعلیٰ سطحی مذاکرات میں شرکت کریں گے