منقبت در شان حضرت علی کرم اللہ وجہہ

Read Time:27 Second

خدا کا نور مبین علی ہے
ہے سب کو جس پر یقیں علی ہے

بڑا مبارک ہے اسم حیدر
گلاب چہرہ حٙسین علی ہے

وہ فاطمہؓ کا دلیر شوہر
رسولؐ کا جانشیں علی ہے

وہی ہے خیر شکن یقینا
بڑا ہی قابل، ذہیں علی ہے

ولی ہے حسنینؑ کا پدر وہ
جہاں محمدؐ وہیں علی ہے

اسے یدُاللٰ٘ہ کہا گیا ہے
وہ سب سے اعلیٰ، فطیں علی ہے

ہے زندگی اس کے ہر سخن میں
اماں علی ہے، امیں علی ہے

جہاں سے چاہو پکار لو تم
علی تو پھر مہ جبیں علی ہے

Happy
Happy
0 %
Sad
Sad
0 %
Excited
Excited
0 %
Sleepy
Sleepy
0 %
Angry
Angry
0 %
Surprise
Surprise
0 %
Previous post انا پرست ہے مجھ کو کہاں منائے گا
Next post حالتِ بے سروسامانی نہیں جاتی ہے