مریم نواز شریف

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نجی دورے پر آج لندن روانہ ہوں گی

Read Time:39 Second

لاہور، ، یورپ ٹوڈے: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نجی دورے پر آج لندن پہنچیں گی، جہاں وہ تین روز قیام کریں گی۔

جنگ کی رپورٹ کے مطابق ذرائع نے بتایا ہے کہ مریم نواز کے دورۂ لندن کا مقصد اپنی بیٹی کی گریجویشن تقریب میں شرکت کرنا ہے۔ دورے کے دوران وزیراعلیٰ پنجاب زیادہ وقت اپنے اہل خانہ کے ساتھ گزاریں گی۔

ذرائع کے مطابق مریم نواز لندن میں ایون فیلڈ رہائش گاہ پر قیام کریں گی۔

دریں اثنا، سابق وزیراعظم نواز شریف بھی گزشتہ روز سنگاپور روانہ ہوئے تھے، تاہم ان کی اگلی منزل کے بارے میں تاحال معلومات سامنے نہیں آئی ہیں۔

دوسری جانب صدر مملکت آصف علی زرداری، وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی اور چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری بھی نجی دورے پر لندن میں موجود ہیں۔

Happy
Happy
0 %
Sad
Sad
0 %
Excited
Excited
0 %
Sleepy
Sleepy
0 %
Angry
Angry
0 %
Surprise
Surprise
0 %
پاکستان Previous post پاکستان کثیرالجہتی نظام، عالمی امور میں اقوام متحدہ کے کردار کی بھرپور حمایت جاری رکھے گا: وزیراعظم شہباز شریف
پاکستان میں آذربائیجان کے نامزد سفیر عزت مآب عرفان داوودوف نے چیف آف پروٹوکول نعمان بشیر بھٹی کو سفارتی اسناد کی نقول پیش کر دیں Next post پاکستان میں آذربائیجان کے نامزد سفیر عزت مآب عرفان داوودوف نے چیف آف پروٹوکول نعمان بشیر بھٹی کو سفارتی اسناد کی نقول پیش کر دیں