
قومی اسمبلی میں چارٹر آف پارلیمنٹ کے قیام کے لیے قرارداد منظور
اسلام آباد، یورپ ٹوڈے: چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو کی تجویز پر قومی اسمبلی نے آج چارٹر آف پارلیمنٹ بنانے کے لیے قرارداد منظور کر لی ہے۔
اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے چارٹر آف پارلیمنٹ کی تجویز دی اور 16 رکنی کمیٹی کے قیام کی بھی منظوری دی۔ اسپیکر ایاز صادق نے اس موقع پر کہا کہ آج ہی کمیٹی تشکیل دی جائے گی تاکہ کام فوراً شروع کیا جا سکے۔