پاکستان ویمن

پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کی شاندار فتح، زمبابوے کو پہلے ون ڈے میں 168 رنز سے شکست

Read Time:1 Minute, 0 Second

کراچی، یورپ ٹوڈے: پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم نے پہلے ایک روزہ میچ میں زمبابوے ویمن کرکٹ ٹیم کو 168 رنز سے شکست دے کر تین میچوں کی سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل کرلی۔

کراچی میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان ویمن ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے شاندار آغاز کیا۔ اوپنرز گل فیروزہ اور صدف شمس نے 162 رنز کی عمدہ شراکت قائم کی۔ گل فیروزہ نے 50 رنز کی اننگز کھیلی، جبکہ صدف شمس سنچری سے محض 2 رنز کی کمی سے 98 رنز بناکر آؤٹ ہوئیں، ان کی اننگز میں 17 چوکے شامل تھے۔

مڈل آرڈر میں سدرہ امین نے 67 رنز کی اہم اننگز کھیلی، جبکہ نجیہہ علوی نے 56 رنز ناٹ آؤٹ اسکور کیے۔ زمبابوے کی جانب سے پریشش میرینج نے 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

ہدف کے تعاقب میں زمبابوے ویمن ٹیم 37ویں اوور میں 162 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔ بی لووڈ بزا نے 53 رنز جبکہ کیلیس نے 31 رنز اسکور کیے۔

پاکستان ویمن ٹیم کی جانب سے تسمیہ رُباب، فاطمہ ثنا اور عروب شاہ نے 2، 2 وکٹیں حاصل کیں۔

اس فتح کے ساتھ پاکستان ویمن ٹیم نے تین میچوں کی سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل کرلی ہے۔

Happy
Happy
0 %
Sad
Sad
0 %
Excited
Excited
0 %
Sleepy
Sleepy
0 %
Angry
Angry
0 %
Surprise
Surprise
0 %
زرداری Previous post صدرِ مملکت آصف علی زرداری کی منظوری، پی آئی اے کارپوریشن آرڈیننس 2026 نافذ
جورجیا میلونی Next post اٹلی اور آذربائیجان کے تعلقات مزید مضبوط ہوں گے، جورجیا میلونی