پاکستان

پاکستان کی یو اے ای کو 3.45 ارب ڈالرز ڈپازٹس کی واپسی، زرِمبادلہ ذخائر میں اضافہ

Read Time:1 Minute, 34 Second

اسلام آباد، یورپ ٹوڈے: پاکستان نے متحدہ عرب امارات کو مزید ایک ارب ڈالرز کی ادائیگی کر دی ہے، جس کے ساتھ ہی مجموعی طور پر 3.45 ارب ڈالرز کے تمام ڈپازٹس واپس کر دیے گئے ہیں۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق گزشتہ ہفتے یو اے ای کو 2.45 ارب ڈالرز واپس کیے گئے تھے، جبکہ تازہ ادائیگی کے بعد مجموعی رقم مکمل کر دی گئی ہے۔

مرکزی بینک کے مطابق یو اے ای کے ڈپازٹس کی واپسی کے بعد 17 اپریل تک ملکی زرِمبادلہ ذخائر میں 10 کروڑ 40 لاکھ ڈالرز کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جس کے بعد مجموعی ذخائر 20 ارب 62 کروڑ 28 لاکھ ڈالرز تک پہنچ گئے۔

اعلامیے کے مطابق اسٹیٹ بینک کے ذخائر 1 کروڑ 81 لاکھ ڈالرز کے اضافے سے 15 ارب 9 کروڑ ڈالرز ہو گئے، جبکہ کمرشل بینکوں کے ذخائر 8 کروڑ 59 لاکھ ڈالرز بڑھ کر 5 ارب 53 کروڑ ڈالرز تک جا پہنچے۔

اسٹیٹ بینک کا کہنا ہے کہ رواں مالی سال کے دوران ملکی زرِمبادلہ ذخائر میں مجموعی طور پر 1 ارب 36 کروڑ ڈالرز کا اضافہ ہوا ہے، جبکہ کرنٹ اکاؤنٹ سرپلس میں ہے۔

مرکزی بینک کے مطابق عید کے موقع پر ترسیلاتِ زر میں اضافے کے باعث ذخائر مزید بہتر ہونے کی توقع ہے، جبکہ حج پر جانے والے افراد بھی اپنے اخراجات کے لیے زرِمبادلہ ساتھ لے کر جائیں گے۔

اعلامیے میں مزید کہا گیا کہ یورو بانڈ کے 25 کروڑ ڈالرز کے گرین شو آپشن سے بھی مالیاتی بہاؤ حاصل ہوا ہے، جبکہ جنگ بندی کے باعث تیل اور گیس کی ادائیگیوں میں بھی آسانی متوقع ہے۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق رواں ہفتے سعودی عرب کی جانب سے ایک ارب ڈالرز جمع کرائے گئے، جبکہ یو اے ای کو ایک ارب ڈالرز کی ادائیگی کی گئی، جو آئندہ ہفتے کے ذخائر میں شامل کی جائے گی۔

Happy
Happy
0 %
Sad
Sad
0 %
Excited
Excited
0 %
Sleepy
Sleepy
0 %
Angry
Angry
0 %
Surprise
Surprise
0 %
پاکستان Previous post پاکستان کا اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل سے رجوع، انڈس واٹر ٹریٹی کی معطلی پر بھارت کو عالمی ذمہ داریاں پوری کرنے کا مطالبہ
ترکمانستان Next post ترکمانستان کا بحیرۂ کیسپین کے ماحولیاتی مسائل پر اعلیٰ سطحی اجلاس منعقد کرنے کا اعلان