سہیل سخی

پاکستانی کوہ پیما سہیل سخی نے دنیا کی تیسری بلند ترین چوٹی کنچنجنگا سر کر لی

Read Time:43 Second

اسلام آباد، یورپ ٹوڈے: ہنزہ سے تعلق رکھنے والے پاکستانی کوہ پیماسہیل سخی نے دنیا کی تیسری بلند ترین چوٹی کنچنجنگا سر کر لی ہے۔

تفصیلات کے مطابق سہیل سخی نے نیپال میں واقع 8 ہزار 586 میٹر بلند چوٹی کنچنجنگا کو کامیابی سے سر کیا اور نیپالی وقت کے مطابق رات تقریباً 12 بج کر 15 منٹ پر چوٹی کے ٹاپ پر پہنچے۔

وہ باضابطہ کلائمبنگ سے قبل رسی فکسنگ ٹیم کا بھی حصہ تھے اور چڑھائی کے راستے کو محفوظ بنانے میں اہم کردار ادا کیا۔

واضح رہے کہ سہیل سخی اس سے قبل دنیا کی کئی بلند اور مشکل ترین چوٹیوں کو سر کر چکے ہیں جن میں کے ٹو، نانگا پربت، گیشربرم ون اور گیشربرم ٹو شامل ہیں۔

ان کی یہ کامیابی پاکستان کے کوہ پیمائی کے شعبے میں ایک اور اہم سنگ میل قرار دی جا رہی ہے۔

Happy
Happy
0 %
Sad
Sad
0 %
Excited
Excited
0 %
Sleepy
Sleepy
0 %
Angry
Angry
0 %
Surprise
Surprise
0 %
ای سی سی اجلاس: یوتھ اسکل ڈیولپمنٹ پروگرام سمیت اہم مالی و پالیسی فیصلوں کی منظوری Previous post ای سی سی اجلاس: یوتھ اسکل ڈیولپمنٹ پروگرام سمیت اہم مالی و پالیسی فیصلوں کی منظوری
آسٹریلیا کے خلاف ون ڈے سیریز: فخر زمان اور صائم ایوب انجری کے باعث سلیکشن کے لیے دستیاب نہیں ہوں گے، پی سی بی Next post آسٹریلیا کے خلاف ون ڈے سیریز: فخر زمان اور صائم ایوب انجری کے باعث سلیکشن کے لیے دستیاب نہیں ہوں گے، پی سی بی