پشاور

پشاور زلمی نے حیدرآباد کنگزمین کو 5 وکٹوں سے شکست دے کر پی ایس ایل 11 کا ٹائٹل اپنے نام کر لیا

Read Time:1 Minute, 55 Second

لاہور، یورپ ٹوڈے: پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) الیون کے سنسنی خیز فائنل میں پشاور زلمی نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے حیدرآباد کنگزمین کو 5 وکٹوں سے شکست دے کر دوسری مرتبہ چیمپئن بننے کا اعزاز حاصل کر لیا۔ زلمی نے 9 سال بعد پی ایس ایل ٹائٹل جیتا ہے۔

قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے گئے فائنل میں پشاور زلمی نے 130 رنز کا ہدف 16ویں اوور کی دوسری گیند پر 5 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کیا۔

حیدرآباد کنگزمین کی اننگز

حیدرآباد کنگزمین نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 18 اوورز میں تمام وکٹوں کے نقصان پر 129 رنز بنائے۔ صائم ایوب 54 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔ دیگر بلے بازوں میں مارنس لبوشین نے 20 اور معاذ صداقت نے 11 رنز اسکور کیے۔

زلمی کے بولرز نے عمدہ کارکردگی دکھائی۔ ایرون ہارڈی نے 4، ناہید رانا نے 2 جبکہ سفیان مقیم اور محمد باسط نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

پشاور زلمی کی اننگز

ہدف کے تعاقب میں پشاور زلمی کی ابتدا مایوس کن رہی۔ محمد حارث 6 رنز پر آؤٹ ہوئے جبکہ کپتان بابر اعظم بغیر کوئی رن بنائے پویلین لوٹ گئے۔ بعد ازاں کوشل مینڈس 9 اور مائیکل 4 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

تاہم پانچویں وکٹ پر ایرون ہارڈی اور عبدالصمد نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 85 رنز کی شاندار شراکت قائم کی اور ٹیم کو فتح کے قریب پہنچایا۔

ایرون ہارڈی نے دباؤ میں شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے 56 رنز ناٹ آؤٹ اسکور کیے جبکہ عبدالصمد نے 48 رنز کی اننگز کھیلی۔ فاتحانہ شاٹ فرحان یوسف نے لگایا جس کے ساتھ ہی پشاور زلمی نے 9 سال بعد ٹائٹل اپنے نام کر لیا۔

ایوارڈز

ایرون ہارڈی کو پلیئر آف دی فائنل قرار دیا گیا جبکہ سفیان مقیم ٹورنامنٹ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔ بابر اعظم کو 588 رنز کے ساتھ بہترین بیٹر کا ایوارڈ دیا گیا۔ فرحان یوسف بہترین فیلڈر، شاداب خان بہترین آل راؤنڈر، کوشل مینڈس بہترین وکٹ کیپر اور حنین شاہ ایمرجنگ پلیئر قرار پائے۔

آصف یعقوب کو بہترین امپائر اور حیدرآباد کنگزمین کو اسپرٹ آف دی کرکٹ ایوارڈ دیا گیا۔

میچ سے قبل قذافی اسٹیڈیم میں رنگا رنگ اختتامی تقریب منعقد ہوئی جبکہ اسٹیڈیم شائقین سے کھچا کھچ بھرا ہوا تھا۔ فائنل میچ کو جیو سوپر اور ڈیجیٹل ایپ مائی کو پر براہ راست نشر کیا گیا۔

Happy
Happy
0 %
Sad
Sad
0 %
Excited
Excited
0 %
Sleepy
Sleepy
0 %
Angry
Angry
0 %
Surprise
Surprise
0 %
شہباز شریف Previous post وزیرِاعظم شہباز شریف کی قذافی اسٹیڈیم آمد، پی ایس ایل 11 کے فائنل کا مشاہدہ
اسحٰق ڈار Next post اسحٰق ڈار اور ایرانی وزیرِ خارجہ عباس عراقچی کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ، خطے کی صورتحال پر تبادلۂ خیال