شہباز شریف

وزیراعظم شہباز شریف کی امریکہ میں مقیم پاکستانی کاروباری شخصیات و ماہرین کو پاکستان میں سرمایہ کاری کی دعوت

Read Time:1 Minute, 23 Second

نیویارک، یورپ ٹوڈے: وزیراعظم محمد شہباز شریف نے امریکہ میں مقیم پاکستانی کاروباری شخصیات اور پیشہ ور افراد کو پاکستان میں سرمایہ کاری کی دعوت دیتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت سرمایہ کاری اور کاروباری سرگرمیوں کے فروغ کے لیے سازگار ماحول فراہم کر رہی ہے۔

وزیراعظم نے یہ بات امریکہ میں مقیم پاکستانی کاروباری شخصیات اور انفارمیشن ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، آٹو موبائلز، توانائی، تعمیرات اور دیگر شعبوں سے وابستہ پیشہ ور افراد کے وفود سے ملاقاتوں کے دوران کہی۔

انہوں نے کہا کہ پاکستانی کاروباری شخصیات اور پیشہ ور افراد ملک کے سفیر ہیں جو دنیا بھر میں اپنی مثبت خدمات اور کردار کے ذریعے پاکستان کے تشخص کو اجاگر کر رہے ہیں۔

وزیراعظم نے کہا کہ وفاقی بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) میں کی جانے والی اصلاحات سے کاروباری برادری کو درپیش مسائل کے حل میں مدد ملی ہے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت ملک کی زرعی ترقی کے لیے زرعی شعبے میں جدت کے فروغ کے لیے بھی ترجیحی بنیادوں پر اقدامات کر رہی ہے۔

اس موقع پر کاروباری اور پیشہ ور افراد کے وفود نے وزیراعظم کی قیادت میں زراعت، صنعت اور برآمدات کے شعبوں میں کی جانے والی اصلاحات اور اقدامات کو سراہا، بالخصوص ایف بی آر میں اصلاحات کو اہم پیش رفت قرار دیا۔

ملاقاتوں میں چیئرمین وزیراعظم یوتھ پروگرام رانا مشہود احمد خان، وزیراعظم کے معاون خصوصی بلال بن صاقب، اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل نمائندے عاصم افتخار احمد، امریکا میں پاکستان کے سفیر رضوان احمد شیخ، وزیراعظم کے معاون برائے خارجہ میڈیا مشرف زیدی، اوورسیز پاکستانیز فاؤنڈیشن کے چیئرمین سید قمر رضا، منیجنگ ڈائریکٹر اوورسیز پاکستانیز فاؤنڈیشن افضل بھٹی اور متعلقہ اعلیٰ حکام بھی موجود تھے۔

Happy
Happy
0 %
Sad
Sad
0 %
Excited
Excited
0 %
Sleepy
Sleepy
0 %
Angry
Angry
0 %
Surprise
Surprise
0 %
سلامتی کونسل Previous post سلامتی کونسل میں لاوروف کا خطاب، روسی مؤقف اور یوکرین مذاکرات پر تفصیلی اظہار خیال