شہباز شریف

وزیرِ اعظم شہباز شریف کا پرنس رحیم آغا خان پنجم کا پرتپاک استقبال، پاکستان سے دیرینہ شراکت داری کے فروغ کے عزم کا اظہار

Read Time:1 Minute, 51 Second

اسلام آباد، یورپ ٹوڈے: وزیرِ اعظم شہباز شریف نے پرنس رحیم آغا خان پنجم کے پہلے سرکاری دورۂ پاکستان کے موقع پر ناشتے کی تقریب میں اُن کا پرتپاک استقبال کرتے ہوئے پاکستان اور آغا خان ڈیویلپمنٹ نیٹ ورک کے درمیان دیرینہ شراکت داری کو سراہا۔

وزیرِ اعظم نے امن و استحکام، حکومتوں اور بین الاقوامی شراکت داروں کے ساتھ تعمیری روابط کے فروغ میں پرنس رحیم آغا خان پنجم کے عزم کو قابلِ تحسین قرار دیا۔ انہوں نے دیہی ترقی، صحت، تعلیم اور دیگر شعبوں میں آغا خان ڈیویلپمنٹ نیٹ ورک کی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کیا۔

شہباز شریف نے بالخصوص گلگت بلتستان اور چترال کے دوردراز اور پسماندہ علاقوں میں نیٹ ورک کے کردار کو سراہتے ہوئے پاکستان، خصوصاً شمالی علاقوں میں، شراکت داری مزید بڑھانے کی ضرورت پر زور دیا۔

وزیرِ اعظم نے آغا خان یونیورسٹی کے ساتھ تعاون کو بھی خوش آئند قرار دیتے ہوئے صحت اور اعلیٰ تعلیم کے شعبوں میں اس کی نمایاں خدمات کی تعریف کی۔

انہوں نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے اور گلیشیئرز سے متاثرہ شمالی علاقوں میں ماحولیاتی استحکام کے فروغ کے لیے آغا خان ڈیویلپمنٹ نیٹ ورک پاکستان کا ایک قابلِ اعتماد شراکت دار ہے۔

وزیرِ اعظم نے پرنس رحیم آغا خان پنجم کا دورۂ پاکستان پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان ہمیشہ اُن کا دوسرا گھر رہے گا اور اُن کے باقاعدہ دوروں سے پاکستان اور اسماعیلی برادری کے دیرینہ تعلقات مزید مضبوط ہوں گے۔

شہباز شریف نے اسلام آباد مذاکرات کے لیے نجی ہوٹل بلامعاوضہ فراہم کرنے پر پرنس رحیم آغا خان پنجم کی معاونت کا شکریہ بھی ادا کیا۔

اس موقع پر وزیرِ اعظم نے مرحوم کریم آغا خان چہارم کے انتقال پر دلی تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے پاکستان کے ساتھ اُن کی سات دہائیوں پر محیط وابستگی اور انسانی خدمات کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔

تقریب کے دوران وزیرِ اعظم نے مرحوم پرنس کریم آغا خان چہارم کی خدمات کے اعتراف میں پاکستان پوسٹ کا یادگاری ڈاک ٹکٹ بھی پیش کیا۔

پرنس رحیم آغا خان پنجم نے پاکستان میں پرتپاک استقبال پر وزیرِ اعظم کا شکریہ ادا کرتے ہوئے انسانی ترقی کے اقدامات میں پاکستان کے ساتھ تعاون جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا۔

Happy
Happy
0 %
Sad
Sad
0 %
Excited
Excited
0 %
Sleepy
Sleepy
0 %
Angry
Angry
0 %
Surprise
Surprise
0 %
علییف Previous post صدر الہام علییف کی ہدایت پر “گریٹ ریٹرن” پروگرام کا نیا مرحلہ، جبرائیل کے شکر بیلی گاؤں میں 39 خاندانوں کی آبادکاری مکمل