خلیجی بحران کے حل میں پاکستان کے کردار کو سراہا گیا، قطری وزیراعظم کا شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کو خراجِ تحسین

خلیجی بحران کے حل میں پاکستان کے کردار کو سراہا گیا، قطری وزیراعظم کا شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کو خراجِ تحسین

Read Time:1 Minute, 18 Second

اسلام آباد، یورپ ٹوڈے: وزیراعظم محمد شہباز شریف سے قطر کے وزیراعظم و وزیر خارجہ شیخ محمد بن عبدالرحمان بن جاسم آل ثانی نے ٹیلیفونک رابطہ کیا، جس میں دوطرفہ تعلقات، علاقائی صورتحال اور خلیجی بحران کے حل کے لیے جاری سفارتی کوششوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

گفتگو کے دوران وزیراعظم شہباز شریف نے ریاستِ قطر کے امیر شیخ تمیم بن حمد آل ثانی اور قطر کے برادر عوام کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔ قطری وزیراعظم نے ان جذبات کا خیرمقدم کرتے ہوئے پاکستان اور اس کے عوام کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

وزیراعظم شہباز شریف نے خلیجی بحران کے دوران امن کے قیام اور مفاہمتی عمل کے لیے پاکستان کی کوششوں کی بھرپور حمایت پر قطر کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے بتایا کہ متعلقہ فریقین کے درمیان امن معاہدہ جلد دستخط کے لیے تیار ہو جائے گا، جو خطے میں استحکام اور تعاون کے فروغ کی جانب ایک اہم پیش رفت ہوگی۔

قطری وزیراعظم شیخ محمد بن عبدالرحمان بن جاسم آل ثانی نے پاکستان کی خصوصی سفارتی اور امن کوششوں کو سراہتے ہوئے وزیراعظم محمد شہباز شریف اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ دونوں رہنماؤں نے سفارتی کاوشوں کو مؤثر انداز میں آگے بڑھانے اور فریقین کے درمیان اعتماد سازی میں کلیدی کردار ادا کیا ہے۔

دونوں رہنماؤں نے اس امید کا اظہار کیا کہ جاری سفارتی اقدامات کے نتیجے میں خطے میں پائیدار امن، استحکام اور خوشحالی کو فروغ ملے گا اور باہمی تعاون کے نئے مواقع پیدا ہوں گے۔

Happy
Happy
0 %
Sad
Sad
0 %
Excited
Excited
0 %
Sleepy
Sleepy
0 %
Angry
Angry
0 %
Surprise
Surprise
0 %
الیکٹرانک دستخطی تقریب Previous post امریکا۔ایران مفاہمت آخری مرحلے میں داخل، الیکٹرانک دستخطی تقریب کل ہوگی: دفتر خارجہ
ماحولیات Next post عالمی یوم ماحولیات کے موقع پر توانائی کی بچت اور کاربن اخراج میں نمایاں کمی