کریملن

کریملن کا پاکستان سے اظہارِ تشکر، مذاکرات کے لیے سازگار ماحول فراہم کرنے پر اعتراف

Read Time:42 Second

ماسکو، یورپ ٹوڈے: روسی ایوانِ صدر کریملن نے مذاکرات کے لیے سازگار ماحول فراہم کرنے پر پاکستان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے خطے میں امن کے لیے اس کے کردار کو سراہا ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق کریملن کے ترجمان Dmitry Peskov نے ایک بھارتی ٹی وی چینل پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان نے مذاکرات کے لیے مثبت اور سازگار ماحول فراہم کیا، جس پر روس اس کا شکر گزار ہے۔

انہوں نے ایران اور امریکا کے درمیان جنگ بندی کا خیرمقدم کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ آئندہ دنوں میں دونوں ممالک کے درمیان براہِ راست رابطے قائم ہوں گے۔

کریملن کے مطابق یہ پیش رفت خطے میں کشیدگی کم کرنے کے لیے اہم ثابت ہوسکتی ہے اور امن مذاکرات کی راہ ہموار کرے گی، جبکہ مسلسل سفارتی مکالمہ دیرپا استحکام کے لیے ناگزیر ہے۔

Happy
Happy
0 %
Sad
Sad
0 %
Excited
Excited
0 %
Sleepy
Sleepy
0 %
Angry
Angry
0 %
Surprise
Surprise
0 %
محمد بن سلمان Previous post وزیراعظم شہباز شریف کی سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے ملاقات، علاقائی امور پر تبادلہ خیال
افغانستان Next post افغانستان پر انحصار ختم، پاکستان کا ایران کے ذریعے وسطی ایشیا تک نیا تجارتی راستہ فعال