سیکیورٹی

ڈیرہ اسماعیل خان میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، فتنۃ الخوارج کے 4 دہشت گرد ہلاک

Read Time:39 Second

ڈیرہ اسماعیل خان، یورپ ٹوڈے: سیکیورٹی فورسز نے خیبر پختونخوا کے ضلع ڈیرہ اسماعیل خان میں خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر کارروائی کرتے ہوئے فتنۃ الخوارج سے تعلق رکھنے والے چار دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق کارروائی کے دوران ہلاک دہشت گردوں کے قبضے سے بڑی مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود، جبکہ افغان کرنسی بھی برآمد ہوئی۔

ذرائع نے بتایا کہ سیکیورٹی فورسز نے انٹیلی جنس اطلاعات کی بنیاد پر دہشت گردوں کی نقل و حرکت پر مسلسل نظر رکھی، جس کے بعد ان کے خلاف انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا گیا۔

سیکیورٹی فورسز نے اس عزم کا اعادہ کیا ہے کہ ملک سے دہشت گردی کی لعنت کے مکمل خاتمے اور پائیدار امن کے قیام کے لیے کارروائیاں جاری رکھی جائیں گی۔

Happy
Happy
0 %
Sad
Sad
0 %
Excited
Excited
0 %
Sleepy
Sleepy
0 %
Angry
Angry
0 %
Surprise
Surprise
0 %
اسلام آباد Previous post اسلام آباد میں ایس سی او قومی رابطہ کاروں کے پہلے اجلاس کی صدارت پاکستان نے کی