کوئٹہ

کوئٹہ کے قریب پاک فوج کا تربیتی طیارہ حادثے کا شکار، دو پائلٹس شہید

Read Time:54 Second

اسلام آباد، یورپ ٹوڈے: پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق کوئٹہ کے قریب پاک فوج کی ایوی ایشن کا تربیتی طیارہ تکنیکی خرابی کے باعث حادثے کا شکار ہو گیا، جس کے نتیجے میں دو پائلٹس شہید ہو گئے۔

آئی ایس پی آر کے بیان کے مطابق پیر کو دوپہر کے وقت پاک فوج کی ایوی ایشن کا مشاق تربیتی طیارہ کوئٹہ کے علاقے نواں کلی کے قریب تکنیکی خرابی کے باعث گر کر تباہ ہو گیا۔

حادثے میں انسٹرکٹر پائلٹ میجر حسنین شہزاد ہمایوں اور زیرِ تربیت پائلٹ کیپٹن عبدالصمد نے جامِ شہادت نوش کیا۔

صدر مملکت آصف علی زرداری اور وزیراعظم محمد شہباز شریف نے دونوں پائلٹس کی شہادت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا اور شہداء کے اہل خانہ سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیا۔

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ وطن عزیز کے لیے جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے بہادر سپوت پوری قوم کا فخر ہیں۔ انہوں نے شہداء کے درجات کی بلندی اور سوگوار خاندانوں کے لیے صبر جمیل کی دعا بھی کی۔

Happy
Happy
0 %
Sad
Sad
0 %
Excited
Excited
0 %
Sleepy
Sleepy
0 %
Angry
Angry
0 %
Surprise
Surprise
0 %
بردی محمدوف Previous post بردی محمدوف اور کونونینکو کا خلائی تحقیق میں ترکمانستان کے وسیع امکانات پر اظہارِ اعتماد
شہباز شریف Next post وزیراعظم شہباز شریف کی دانش آئی ٹی پارک اسلام آباد کو عالمی معیار کا ٹیکنالوجی مرکز بنانے کی ہدایت