جہاز

آبنائے ہرمز میں امریکی کارروائی، ایرانی جہاز ضبط کیے جانے کا دعویٰ

Read Time:1 Minute, 2 Second

واشنگٹن، یورپ ٹوڈے: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکی ناکہ بندی کی خلاف ورزی کی کوشش کرنے والے ایک ایرانی بحری جہاز کو قبضے میں لے لیا گیا ہے۔

صدر ٹرمپ کے مطابق امریکی بحریہ نے آبنائے ہرمز میں ایک ایرانی جہاز کو روکا جو مبینہ طور پر امریکی ناکہ بندی توڑنے کی کوشش کر رہا تھا۔ انہوں نے کہا کہ اس کارروائی کے دوران جہاز کو نشانہ بنایا گیا اور بالآخر اسے تحویل میں لے لیا گیا۔

انہوں نے مزید بتایا کہ ضبط کیے گئے ایرانی پرچم بردار مال بردار جہاز کا نام ’توشکا‘ ہے، جو تقریباً 900 فٹ طویل ہے اور وزن کے لحاظ سے ایک طیارہ بردار بحری جہاز کے برابر ہے۔

امریکی صدر کے بیان کے مطابق خلیج عمان میں امریکی بحریہ کے گائیڈڈ میزائل ڈسٹرائر نے جہاز ’توشکا‘ کو روکنے کے لیے پہلے وارننگ جاری کی، تاہم ایرانی عملے کی جانب سے اس پر عمل نہ کیا گیا۔

ٹرمپ کا کہنا تھا کہ اس کے بعد امریکی بحریہ نے جہاز کے انجن روم کو نشانہ بنا کر اسے روک دیا، جس کے بعد جہاز امریکی میرینز کے قبضے میں لے لیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ حکام اس وقت جہاز میں موجود سامان کا جائزہ لے رہے ہیں۔

Happy
Happy
0 %
Sad
Sad
0 %
Excited
Excited
0 %
Sleepy
Sleepy
0 %
Angry
Angry
0 %
Surprise
Surprise
0 %
اسحاق ڈار Previous post اسحاق ڈار اور ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی کا رابطہ، مسائل کے حل کے لیے مسلسل مکالمے پر زور
انڈونیشیا Next post انڈونیشیا کا 2026 قومی فنی تربیتی پروگرام، 70 ہزار افراد کو ہنر مند بنانے کا ہدف