سعودی عرب

سعودی عرب: اگست میں کرپشن کے الزام میں 139 افراد گرفتار

ریاض، یورپ ٹوڈے: سعودی عرب کے محکمہ انسداد کرپشن نے اعلان کیا ہے کہ اگست کے مہینے میں کرپشن کے مختلف الزامات کے تحت 139 افراد کو حراست میں لیا گیا ہے۔

محکمہ انسداد کرپشن کے مطابق زیر حراست افراد میں وزارت داخلہ، دفاع، صحت، انصاف، تعلیم اور بلدیات کے ملازمین شامل ہیں۔ ان افراد پر رشوت لینے، منی لانڈرنگ کرنے اور اپنے منصب کا ناجائز استعمال کرنے کے الزامات عائد کیے گئے ہیں۔

محکمہ انسداد کرپشن کا کہنا ہے کہ گرفتار افراد کے خلاف قانونی کارروائی جاری ہے اور ان الزامات کی مکمل تحقیقات کی جا رہی ہیں۔

ازبکستان کے روشن مستقبل اور نئے ترقیاتی اہداف پر زور Previous post یوم آزادی کی تقریب سے ازبکستان کے صدر کا خطاب: ازبکستان کے روشن مستقبل اور نئے ترقیاتی اہداف پر زور
دوسرے ٹیسٹ Next post دوسرے ٹیسٹ میں لٹن داس کی شاندار سنچری، بنگلادیش 26 رنز پر 6 وکٹیں گنوانے کے باوجود 262 رنز بنانے میں کامیاب