کنگ خالد

کنگ خالد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر حملے میں 12 افراد ہلاک، 309 زخمی

Read Time:1 Minute, 24 Second

ریاض، یورپ ٹوڈے: سعودی عرب کی جنرل اتھارٹی آف سول ایوی ایشن (گاکا) نے اعلان کیا ہے کہ ریاض کے کنگ خالد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ہفتے کے روز ہونے والے حملے میں 12 افراد ہلاک اور 309 زخمی ہو گئے، جن میں متعدد کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔

اتھارٹی کے مطابق ہلاک ہونے والوں میں سعودی عرب کے چار شہری، بنگلہ دیش کے دو باشندے جبکہ امریکا، مصر، اردن، شام، فلسطین اور سوڈان کا ایک، ایک شہری شامل ہے۔

گاکا نے بتایا کہ تمام زخمیوں کو اسپتالوں میں طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔ اتھارٹی نے جاں بحق افراد کے اہل خانہ سے تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

بیان کے مطابق حملے کے نتیجے میں املاک کو بھی نقصان پہنچا ہے، جس کی نوعیت اور شدت کا تعین کرنے کے لیے جائزہ لیا جا رہا ہے۔

حملے کے بعد حفاظتی اقدامات اور ہوائی اڈے کی تنصیبات کی جانچ پڑتال کے لیے کنگ خالد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر پروازوں اور دیگر آپریشنز عارضی طور پر معطل کر دیے گئے۔ حکام کے مطابق یہ اقدام ہنگامی امدادی ٹیموں اور متعلقہ اداروں کو حفاظتی جائزے مکمل کرنے اور مسافروں، ایئرپورٹ کے عملے اور شہری ہوا بازی کے بنیادی ڈھانچے کی سلامتی یقینی بنانے کے لیے کیا گیا۔

گاکا نے اپنے ابتدائی بیان میں کہا تھا کہ حملے میں متعدد افراد زخمی ہوئے ہیں، جبکہ جانی نقصان کی حتمی تفصیلات مرتب کی جا رہی تھیں۔

واضح رہے کہ یہ حملہ جمعرات کے روز اسی ہوائی اڈے پر ہونے والے دو الگ الگ حملوں کے صرف دو روز بعد پیش آیا، جن میں تین سعودی شہری ہلاک اور متعدد دیگر زخمی ہوئے تھے۔

Happy
Happy
0 %
Sad
Sad
0 %
Excited
Excited
0 %
Sleepy
Sleepy
0 %
Angry
Angry
0 %
Surprise
Surprise
0 %
ترکمانستان Previous post ترکمانستان میں صحت، تعلیم اور کھیلوں سے متعلق بین الاقوامی نمائش اور سائنسی کانفرنس کا آغاز
آذربائیجان Next post آذربائیجان کے صدر الہام علییف اور چیچن رہنما رمضان قادروف کا باکو وائٹ سٹی کا دورہ