پنجاب

وزیراعلیٰ مریم نواز کا ستھرا پنجاب مہم پر اطمینان، صفائی کے بہترین ریکارڈ پر اداروں کو شاباش

لاہور، یورپ ٹوڈے: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ عید کے دنوں میں صفائی ستھرائی کے مثالی انتظامات پر عوام خوش اور مطمئن ہے، اور متعلقہ اداروں کی کارکردگی قابلِ ستائش ہے۔

پنجاب میں جاری صفائی مہم پر اظہارِ اطمینان کرتے ہوئے وزیراعلیٰ نے کہا کہ “مختصر وقت میں صفائی کے بہترین ریکارڈ پر عوامی سطح پر مثبت ردعمل آیا ہے۔”

انہوں نے بتایا کہ عید کے پہلے روز 1 لاکھ 11 ہزار ٹن ویسٹ کو ٹھکانے لگایا گیا، اور یہ عمل ذاتی طور پر مانیٹر کیا جا رہا ہے تاکہ کوئی کمی نہ رہ جائے۔

مریم نواز نے “ستھرا پنجاب پروگرام” کے تحت عوامی شکایات کے ازالے پر بھی اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اب تک 85 فیصد عوامی شکایات کا مؤثر حل نکالا جا چکا ہے۔

وزیراعلیٰ نے صفائی کے نظام میں بہتری پر متعلقہ اداروں کو شاباش دی اور عوام سے بھی اپیل کی کہ وہ پنجاب کو صاف رکھنے میں حکومتی کوششوں کا بھرپور ساتھ دیں.

عمان Previous post وزیراعظم شہباز شریف کا سلطان عمان کو عید الاضحیٰ کی مبارکباد، دوطرفہ تعاون کے فروغ پر زور
رجب Next post شہباز شریف کی ترک صدر رجب طیب اردوان سے عیدالاضحیٰ پر ٹیلیفونک گفتگو، دوطرفہ تعلقات اور علاقائی امور پر تبادلہ خیال