اقوامِ متحدہ

اقوامِ متحدہ میں پاکستان کی اسرائیلی حملوں کی شدید مذمت، لبنان میں فوری جنگ بندی اور انسانی امداد کا مطالبہ

Read Time:1 Minute, 12 Second

نیویارک، یورپ ٹوڈے: اقوامِ متحدہ کے ہیڈکوارٹر میں او آئی سی کے اجلاس کے دوران پاکستان نے لبنان میں جاری اسرائیلی حملوں کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے فوری جنگ بندی اور متاثرہ آبادی تک انسانی امداد کی بلا رکاوٹ فراہمی کا مطالبہ کیا ہے۔

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان کے نائب مستقل مندوب عثمان جدون نے کہا کہ لبنان میں انسانی صورتحال تیزی سے بگڑ رہی ہے اور بحران خطرناک حد تک شدت اختیار کر چکا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اسرائیلی بمباری، خصوصاً جنوبی لبنان اور گنجان آباد علاقوں میں، شہری آبادی اور بنیادی ڈھانچے کو شدید نقصان پہنچا رہی ہے۔ پاکستان نے لبنان کی خودمختاری، علاقائی سالمیت اور وحدت کی مکمل حمایت کا اعادہ کرتے ہوئے اسرائیلی کارروائیوں کو بین الاقوامی قوانین کی کھلی خلاف ورزی قرار دیا۔

اجلاس میں اس مؤقف کو دہرایا گیا کہ شہری بنیادی ڈھانچے پر حملے اور انسانی قوانین کی خلاف ورزیاں فوری طور پر بند ہونی چاہئیں۔

پاکستان نے لبنان میں اقوامِ متحدہ کے امن مشن پر حملوں کی بھی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ایسے اقدامات عالمی امن و استحکام کے لیے سنگین خطرہ ہیں۔

اجلاس کے دوران پاکستان نے لبنان میں کشیدگی کم کرنے کے لیے پیش کیے گئے اقدامات کا خیرمقدم کیا اور عالمی برادری پر زور دیا کہ وہ فوری طور پر سفارتی کوششیں تیز کرے، انسانی امداد کی فراہمی یقینی بنائے اور خطے میں پائیدار امن کے لیے مؤثر کردار ادا کرے۔

Happy
Happy
0 %
Sad
Sad
0 %
Excited
Excited
0 %
Sleepy
Sleepy
0 %
Angry
Angry
0 %
Surprise
Surprise
0 %
زرداری Previous post ویساکھی کے موقع پر صدر آصف علی زرداری کا اقلیتوں کے مساوی حقوق کے عزم کا اعادہ
وینس Next post اسلام آباد مذاکرات: امریکی نائب صدر جے ڈی وینس کی وزیرِاعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کی قیادت کی تعریف