فیلڈ مارشل

فیلڈ مارشل عاصم منیر تہران پہنچ گئے، ایرانی قیادت سے اہم ملاقاتیں متوقع

Read Time:1 Minute, 9 Second

اسلام آباد، یورپ ٹوڈے: پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق فیلڈ مارشل سید عاصم منیر ایران کے دارالحکومت تہران پہنچ گئے ہیں، جہاں وزیر داخلہ محسن نقوی بھی ان کے ہمراہ ہیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل کے ہمراہ ایک اعلیٰ سطحی وفد بھی تہران پہنچا ہے۔ یہ دورہ ایران جاری سفارتی و ثالثی کوششوں کا حصہ قرار دیا جا رہا ہے، جس کا مقصد خطے میں کشیدگی میں کمی اور مذاکراتی عمل کو فروغ دینا ہے۔

اس سے قبل ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے تصدیق کی تھی کہ پاکستان کے ذریعے امریکا اور ایران کے درمیان پیغامات کا تبادلہ جاری ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ مذاکراتی سلسلے کے تسلسل میں ایران آج پاکستانی وفد کی میزبانی کرے گا۔

دوسری جانب وزیر اعظم محمد شہباز شریف اپنے سرکاری دورے کے سلسلے میں سعودی عرب پہنچ گئے ہیں، جہاں جدہ کے کنگ عبدالعزیز انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر گورنر جدہ نے ان کا پرتپاک استقبال کیا۔

وزیراعظم آج سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے اہم ملاقات کریں گے، جس میں دوطرفہ تعلقات، اقتصادی تعاون اور علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال متوقع ہے۔

واضح رہے کہ وزیر اعظم شہباز شریف 18 اپریل تک سعودی عرب، قطر اور ترکیہ کے سرکاری دورے پر ہیں، جہاں وہ اعلیٰ قیادت سے ملاقاتوں کے علاوہ اہم بین الاقوامی فورمز میں بھی شرکت کریں گے۔

Happy
Happy
0 %
Sad
Sad
0 %
Excited
Excited
0 %
Sleepy
Sleepy
0 %
Angry
Angry
0 %
Surprise
Surprise
0 %
شہباز شریف Previous post وزیراعظم شہباز شریف تین ممالک کے چار روزہ سرکاری دورے پر روانہ، علاقائی امن و تعاون پر اہم ملاقاتیں متوقع