
معرکۂ حق کے بعد پاکستان عالمی سطح پر ایک مؤثر اور ابھرتا ہوا کردار بن کر سامنے آیا ہے: عاصم افتخار
Read Time:36 Second
نیویارک، یورپ ٹوڈے: اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار نے کہا ہے کہ معرکۂ حق کے بعد ایک سال کے دوران پاکستان عالمی سطح پر ایک ابھرتی ہوئی اور مؤثر ریاست کے طور پر سامنے آیا ہے۔
نیویارک میں خصوصی گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان عالمی امن و استحکام میں مثبت کردار ادا کر رہا ہے اور بین الاقوامی سطح پر اس کی رائے کو سنجیدگی سے سنا جا رہا ہے۔
عاصم افتخار نے کہا کہ امریکہ اور ایران کے درمیان مذاکرات کے عمل میں پاکستان کی مؤثر سفارتکاری اور تعمیری کردار پر عالمی برادری کی گہری نظر ہے، جو پاکستان کے بڑھتے ہوئے سفارتی اثر و رسوخ کی عکاسی کرتا ہے۔