آسٹریلیا کے خلاف ون ڈے سیریز: فخر زمان اور صائم ایوب انجری کے باعث سلیکشن کے لیے دستیاب نہیں ہوں گے، پی سی بی

آسٹریلیا کے خلاف ون ڈے سیریز: فخر زمان اور صائم ایوب انجری کے باعث سلیکشن کے لیے دستیاب نہیں ہوں گے، پی سی بی

Read Time:55 Second

اسلام آباد، یورپ ٹوڈے: پی سی بی نے اعلان کیا ہے کہ آسٹریلیا کے دورۂ پاکستان میں قومی کرکٹرز فخر زمان اور صائم ایوب انجری کے باعث سلیکشن کے لیے دستیاب نہیں ہوں گے۔

پی سی بی کے مطابق دونوں کھلاڑی انجریز کے بعد ریکوری کے عمل سے گزر رہے ہیں اور اس وقت بورڈ کے میڈیکل اسٹاف کی نگرانی میں ری ہیب پروگرام میں شامل ہیں۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ پی سی بی کی جانب سے دونوں کرکٹرز کی جلد صحتیابی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا گیا ہے، جبکہ اسکواڈ اور کھلاڑیوں کی فٹنس سے متعلق مزید اپ ڈیٹس جلد جاری کی جائیں گی۔

واضح رہے کہ پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان ون ڈے سیریز 30 مئی سے شروع ہو رہی ہے، جس کے میچز 30 مئی، 2 جون اور 4 جون کو کھیلے جائیں گے۔

غیر ملکی ٹیم 23 مئی کو اسلام آباد پہنچے گی، جبکہ پاکستانی ٹیم 22 مئی سے راولپنڈی میں ٹریننگ کا آغاز کرے گی۔ اس دوران قومی ٹیم ایک پریکٹس میچ بھی کھیلے گی تاکہ سیریز کی تیاریوں کو حتمی شکل دی جا سکے۔

Happy
Happy
0 %
Sad
Sad
0 %
Excited
Excited
0 %
Sleepy
Sleepy
0 %
Angry
Angry
0 %
Surprise
Surprise
0 %
سہیل سخی Previous post پاکستانی کوہ پیما سہیل سخی نے دنیا کی تیسری بلند ترین چوٹی کنچنجنگا سر کر لی
کوئٹہ: وزیراعظم شہباز شریف کا کمانڈ اینڈ اسٹاف کالج کے دورے کے موقع پر خطاب، آپریشن غضب للحق جاری رہنے کا اعلان Next post کوئٹہ: وزیراعظم شہباز شریف کا کمانڈ اینڈ اسٹاف کالج کے دورے کے موقع پر خطاب، آپریشن غضب للحق جاری رہنے کا اعلان