ای سی سی اجلاس: یوتھ اسکل ڈیولپمنٹ پروگرام سمیت اہم مالی و پالیسی فیصلوں کی منظوری

ای سی سی اجلاس: یوتھ اسکل ڈیولپمنٹ پروگرام سمیت اہم مالی و پالیسی فیصلوں کی منظوری

Read Time:1 Minute, 18 Second

اسلام آباد، یورپ ٹوڈے: وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) کے اجلاس میں متعدد اہم مالی اور پالیسی فیصلوں کی منظوری دے دی گئی۔

اجلاس میں وزیراعظم یوتھ اسکل ڈیولپمنٹ پروگرام کے لیے 3 ارب 91 کروڑ روپے کے فنڈز کی منظوری دی گئی، جس کا مقصد نوجوانوں کو ہنر مند بنا کر روزگار کے مواقع میں اضافہ کرنا ہے۔

اسی طرح آزاد کشمیر، گلگت بلتستان اور بلوچستان میں دانش اسکولز کے قیام کے لیے بھی فنڈز کی منظوری دی گئی تاکہ دور دراز علاقوں میں معیاری تعلیم کے مواقع فراہم کیے جا سکیں۔

اجلاس میں وزیراعظم آفس کی مرمت و دیکھ بھال کے لیے 16 کروڑ روپے جبکہ 1989 کے کشمیری مہاجرین کے ماہانہ گزارہ الاونس میں اضافہ کرتے ہوئے اسے 3500 روپے سے بڑھا کر 6 ہزار روپے کرنے کی بھی منظوری دی گئی۔

مزید برآں، پاکستان کے قیمتی پتھروں کی صلاحیت سے فائدہ اٹھانے کے لیے ایک نئی قومی پالیسی کی منظوری دی گئی، جس کا مقصد اس شعبے میں برآمدات اور سرمایہ کاری کے مواقع بڑھانا ہے۔

اجلاس میں نیشنل ایگری ٹریڈ اینڈ فوڈ سیفٹی اتھارٹی کے لیے 1 ارب روپے کے فنڈز کی منظوری بھی دی گئی، جبکہ پاکستان نیشنل شپنگ کارپوریشن کی تنظیم نو کی اصولی منظوری دی گئی۔

ذرائع کے مطابق پی این ایس سی کے 30 فیصد شیئرز کی فروخت اور انتظامی کنٹرول نیشنل لاجسٹکس سیل (این ایل سی) کو منتقل کرنے کی تجویز بھی منظور کر لی گئی ہے، جسے حکومتی سطح پر ایک اہم اسٹریٹجک معاشی اقدام قرار دیا جا رہا ہے۔

Happy
Happy
0 %
Sad
Sad
0 %
Excited
Excited
0 %
Sleepy
Sleepy
0 %
Angry
Angry
0 %
Surprise
Surprise
0 %
بلوچستان Previous post بلوچستان کے معدنی وسائل کے تحفظ کیلئے رخشان ڈویژن میں خصوصی سکیورٹی کوریڈور قائم کیا جائے گا، وزیراعظم شہباز شریف
سہیل سخی Next post پاکستانی کوہ پیما سہیل سخی نے دنیا کی تیسری بلند ترین چوٹی کنچنجنگا سر کر لی