
جے ڈی وینس ایران اور امریکہ کے درمیان جاری مذاکرات میں شرکت کے لیے سوئٹزرلینڈ پہنچ گئے
Read Time:39 Second
سوئٹزرلینڈ، یورپ ٹوڈے: امریکہ کے نائب صدر جے ڈی وینس ایران اور امریکہ کے درمیان جاری مذاکرات میں شرکت کے لیے سوئٹزرلینڈ پہنچ گئے ہیں۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق ایران اور امریکا کے درمیان مذاکرات کا اگلا دور آج سوئٹزرلینڈ میں منعقد ہوگا، جس میں اہم سفارتی امور پر پیش رفت متوقع ہے۔
نائب صدر جے ڈی وینس نے کہا ہے کہ ان کا سوئٹزرلینڈ میں ایک سے دو روز تک قیام کا امکان ہے۔ ان کے مطابق اس دورے کا بنیادی مقصد جوہری مسئلے پر پیش رفت حاصل کرنا اور لبنان میں جنگ بندی کے معاملے کو آگے بڑھانا ہے۔
واضح رہے کہ یہ مذاکرات خطے میں کشیدگی میں کمی اور اہم بین الاقوامی تنازعات کے حل کے لیے ایک اہم سفارتی کوشش قرار دیے جا رہے ہیں۔