علییف

صدر الہام علییف نے "ینی سانگاچال” سب اسٹیشن کا افتتاح کر دیا

Read Time:2 Minute, 27 Second

باکو، یورپ ٹوڈے: آذربائیجان کے صدر الہام علییف نے پیر کے روز آذر انرجی او جے ایس سی (AzerEnerji OJSC) کے زیر انتظام 220/110/10 کے وی "ینی سانگاچال” سب اسٹیشن کا باضابطہ افتتاح کر دیا۔

آذربائیجان کی سرکاری خبر رساں ایجنسی کے مطابق آذر انرجی او جے ایس سی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے چیئرمین بلبابا رضائیف نے صدر الہام علییف کو منصوبے کی مختلف خصوصیات اور اس کی تکنیکی اہمیت سے آگاہ کیا۔

بریفنگ کے دوران بتایا گیا کہ یہ منصوبہ ضلع جبرائیل میں قائم 240 میگاواٹ شفق سولر پاور پلانٹ کو آذربائیجان کے قومی بجلی کے نظام سے منسلک کرنے اور آذر انرجی اور bp کے درمیان تعاون کے معاہدے کے تحت سانگاچال ٹرمینل کو بجلی فراہم کرنے کے لیے تیار کیا گیا ہے۔

حکام کے مطابق منصوبے کے پہلے مرحلے، جس میں ضلع جبرائیل میں 330 کے وی سب اسٹیشن شامل تھا، کا افتتاح صدر الہام علییف رواں سال مئی میں کر چکے ہیں۔

منصوبے کے دوسرے مرحلے کے طور پر مکمل ہونے والا ینی سانگاچال سب اسٹیشن قابلِ تجدید توانائی سے پیدا ہونے والی بجلی کو قومی گرڈ کے ذریعے سانگاچال ٹرمینل تک منتقل کرے گا، جس کے نتیجے میں ٹرمینل پر قائم گیس سے چلنے والے بجلی گھر کو مرحلہ وار بند کیا جا سکے گا۔

حکام نے بتایا کہ جبرائیل کے شفق سولر پاور پلانٹ سے پیدا ہونے والی بجلی قومی بجلی کے نظام کے ذریعے سانگاچال ٹرمینل تک پہنچائی جائے گی، جس سے ٹرمینل کی سالانہ تقریباً 500 ملین کلو واٹ گھنٹے بجلی کی ضرورت قابلِ تجدید ذرائع سے پوری ہوگی۔ اس منصوبے کے ذریعے سالانہ 120 سے 150 ملین مکعب میٹر قدرتی گیس کی بچت اور 2 لاکھ 60 ہزار سے 3 لاکھ 30 ہزار ٹن کاربن اخراج میں کمی متوقع ہے۔

6.5 ہیکٹر رقبے پر قائم اس جدید سب اسٹیشن کو قومی بجلی کے نظام سے چار نئی 220 کے وی ٹرانسمیشن لائنوں کے ذریعے منسلک کیا گیا ہے، جن کی مجموعی لمبائی 111 کلومیٹر ہے۔

سب اسٹیشن کو تین آزاد ذرائع سے بجلی فراہم کی جائے گی، جن میں 785 میگاواٹ جنوبی پاور پلانٹ، 385 میگاواٹ گوبو پاور پلانٹ اور 500 کے وی آبشیرون سب اسٹیشن شامل ہیں۔

اس کے علاوہ سب اسٹیشن اور سانگاچال ٹرمینل کے درمیان پانچ 110 کے وی اوور ہیڈ اور کیبل ٹرانسمیشن لائنیں بچھائی گئی ہیں، جن کی مجموعی لمبائی 25 کلومیٹر ہے، جبکہ منصوبے کے اگلے مرحلے میں مزید دو لائنیں تعمیر کی جائیں گی۔

منصوبے کے تحت bp کے سانگاچال ٹرمینل (80 میگاواٹ) اور شاہ دنیز کمپریسر اسٹیشن (85 میگاواٹ) کو بھی قومی بجلی کے متحدہ نظام سے بجلی فراہم کی جائے گی۔ ان دونوں تنصیبات کی مشترکہ سالانہ بجلی کی کھپت ایک ارب کلو واٹ گھنٹے سے زائد ہے۔

جدید سب اسٹیشن کو ڈیجیٹل کنٹرول سسٹمز سے لیس کیا گیا ہے جو SCADA نیٹ ورک سے منسلک ہیں، جبکہ قومی بجلی کے نظام کی مؤثر نگرانی اور آپریشن کے لیے ایک جدید کنٹرول سینٹر بھی قائم کیا گیا ہے۔

Happy
Happy
0 %
Sad
Sad
0 %
Excited
Excited
0 %
Sleepy
Sleepy
0 %
Angry
Angry
0 %
Surprise
Surprise
0 %
شہباز شریف Previous post وزیراعظم شہباز شریف کی سوات کے کبل خودکش دھماکے کی شدید مذمت
شہباز شریف Next post وزیراعظم شہباز شریف کی نجکاری پروگرام کی تمام مراحل مقررہ مدت میں مکمل کرنے کی ہدایت